عمران خان کو ازسرنو شادی شدہ زندگی کی طرف لانے میں سب سے اہم کردار معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ادا کیا

جمعہ 9 جنوری 2015 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ازسرنو شادی شدہ زندگی کی طرف لانے میں سب سے اہم کردار معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ادا کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اگست میں جب عمران خان لاہور سے سونامی مارچ اسلام آباد لانے کی تیاری کررہے تھے تو مولانا طارق جمیل نے بنی گالہ میں عمران خان سے خصوصی ملاقات کے دوران انہیں نہ صرف سونامی مارچ کا نام تبدیل کرنے پر رضامنعد کیا تھا بلکہ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ ملک کے اہم سیاسی اور ہردلعزیز راہنماء ہونے کی حیثیت سے شریک سفر کا بھی فوری انتخاب کریں۔

عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے بعد سونامی مارچ کا نام آزادی مارچ رکھ لیا تھا اور پھر نومبر 2014ء تک انہوں نے اپنی نئی شریک حیات ریحام خان کا بھی انتخاب کرلیا جس کی دولہا بن کر بارات لے کر جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :