31ارب روپے کا ایک اور انقلابی منصوبہ،نوجوانوں کیلئے 50ہزارگاڑیاں،خادم پنجاب نے ”اپناروزگارسکیم“کاافتتاح کردیا،”اپنا روزگار سکیم “ پنجاب حکومت کے سابقہ پروگراموں اور منصوبوں کی طرح سفارش،کرپشن اورسیاسی مداخلت سے بالکل پاک ہے، 50ہزا رافراد نہیں بلکہ 50 ہزار خاندانوں کو باعزت روزگار ملے گا،نوجوانوں کو بااختیاربنانے کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں، ”اپنا روزگار سکیم“ کا بزنس ماڈل انتہائی شاندارہے، قیمتیں بڑھنے سے کامیاب افراد کو فی گاڑی 70 ہزار روپے کا فائدہ ہوگا،وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ”اپنا روزگار سکیم“ کے تحت لاہور ڈویژن کیلئے گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب، شہبازشریف نے بٹن دبا کر کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کا افتتاح کیا ،کامیاب افراد سے فون پر گفتگو ،مبارکباددی
جمعہ 9 جنوری 2015 08:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 31ارب روپے کی لاگت سے” اپنا روزگار سکیم“ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔اس انقلابی سکیم کے تحت 50ہزار گاڑیاں نہایت شفاف اور کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے صرف اورصرف میرٹ کی بنیاد پر بیروزگار نوجوانوں میں تقسیم کی جارہی ہیں ۔”اپنا روزگار سکیم “ پنجاب حکومت کے سابقہ پروگراموں اور منصوبوں کی طرح سفارش،کرپشن اورسیاسی مداخلت سے بالکل پاک ہے اور اس سکیم کے تحت 50ہزا رافراد نہیں بلکہ 50 ہزار خاندانوں کو باعزت روزگار ملے گا۔
”اپنا روزگار سکیم“ کے تحت انتہائی آسان شرائط پر گاڑیاں مارکیٹ کے موجودہ ریٹ سے 70ہزار روپے کم میں دی جارہی ہیں اوراس کا مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کررہی ہے ۔(جاری ہے)
پاکستان کی 60فیصد آبادی 15سے 30سال کی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں بااختیار بنا کرملک و قوم کوترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے اور یہ سکیم نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے انقلابی ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک تاریخی اقدام ہے۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں ”اپنا روزگار سکیم“ کے تحت لاہور ڈویژن کیلئے گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان، ایم این اے پرویز ملک ،مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق، ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری،ا یم پی ایز شیخ علاوٴالدین، عائشہ غوث پاشا، وحید گل،پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ نوازچوہان، صدربینک آف پنجاب نعیم الدین خان ،اراکین اسمبلی ،متعلقہ سیکرٹریز، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، دانشوروں اور صحافیوں کی بڑی تعداداس موقع پر موجود تھی۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے جس کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جہاں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے وہاں اسے مواقع میں بدل کرملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اورانہیں بااختیاربنانے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں اور ”اپنا روزگار سکیم“ میں بھی نوجوانوں کو فوکس کیا گیا ہے ۔اربوں روپے کی لاگت سے لاکھوں لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار کیلئے بلا سود قرضے بھی فراہم کیے جارہے ہیں جس سے لاکھوں خاندان مستفید ہورہے ہیں۔ دیہی نوجوانو ں کو رعایتی نرخوں پر ٹریکٹر فراہم کئے گئے ہیں ۔نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے یوتھ کمیشن تشکیل دیا گیا ہے ۔12 ارب روپے کی لاگت سے قائم پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے غریب خاندانوں کے 60ہزارہونہار بچے اور بچیوں کو وظائف دےئے جارہے ہیں اوروہ لمز،فاسٹ،نسٹ،انجینئرنگ یونیورسٹی،میڈیکل کالجوں اوردیگر اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ تعلیم صرف امیرو ں کی میراث نہیں بلکہ غریبوں کے بچوں کو بھی حصول تعلیم کا اتنا ہی حق ہے جتنا کسی امیر کے بچے کو۔ انہوں نے کہاکہ آج کا دن میرے لئے انتہائی خوشی کا دن ہے کیونکہ آج نوجوانوں کیلئے ”اپنا روزگار سکیم“ کا آغاز کیاجارہاہے ۔یہ سکیم بلا شبہ بے روزگاری کے مسائل کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی حکومتی سطح پر بے روزگاری کے مسئلے کو ختم نہیں کیا جاسکتا حکومت اپنی پالیسیوں کے ذریعے نجی شعبہ میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرتی ہے۔اپنا روزگار سکیم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں 2 برس قبل 25ہزار گاڑیاں بے روزگار نوجوانوں میں تقسیم کی گئیں اور 99 فیصد سے زائد ریکوری کا تناسب رہا۔ تاہم اب گاڑیوں کی تعداد کو دگنا کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ” اپنا روزگار سکیم“ کے تحت ڈیڑھ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔سکیم کے تحت 50ہزار گاڑیاں تقسیم کی جارہی ہے اوراس سکیم میں جنوبی پنجاب کا دس فیصد اضافی کوٹہ رکھا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے سکیم کو کامیاب بنانے میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، سابق چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ، ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چےئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،صدر بینک آف پنجاب،سوزوکی موٹرز اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ سب نے مشترکہ طور پر ”اپنا روزگار سکیم“ کو کامیاب بنانے کے حوالے سے لائق تحسین کردار ادا کیا ہے اور آج ہم اس سکیم کے ذریعے گاڑیوں کی شفاف انداز میں قرعہ اندازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی لیڈرشپ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سفارش کے کلچر کا خاتمہ کیا ہے اور میرٹ کی حکمرانی کو یقینی بنایا ہے اور ہماری یہ سکیم بھی شفافیت اور میرٹ کے ساتھ تیزرفتاری کا منہ بولتاثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے صوبے میں شفافیت کے فروغ کے حوالے سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور پنجاب حکومت کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے سب پر سبقت حاصل ہے۔ مجھے یقین ہے کہ باعزت روزگار حاصل کرنے والے خوش نصیب نوجوان صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے اور انہیں باعزت روزی کمانے کا موقع بھی مل رہا ہے۔ سکیم کے تحت پنجاب حکومت نے مارکیٹ سے 40 ہزار روپے کم قیمت پر یہ گاڑیاں فراہم کرنا تھیں تاہم اب گاڑی کی قیمت بڑھنے سے مجموعی طو رپر فی گاڑی 70 ہزار روپے کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ”اپنا روزگار سکیم“ کا انتہائی شاندار بزنس ماڈل بنایا گیا ہے اور مارک اپ کی پوری ادائیگی پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ پنجاب حکومت نے اس سکیم میں کامیاب مذاکرات کے بعد اڑھائی ارب روپے کے عوامی وسائل بچائے ہیں حالانکہ اس سے قبل اس ملک میں قیمتیں کم کرانے کی کوئی مثال نہیں ملتی اور بڑے بڑے سودوں میں پیسے کھائے جاتے ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم، ٹرانسپورٹ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سولر پارک اور دیگر منصوبوں میں سب سے کم بولی دینے والے سے کامیاب بات چیت کرکے اربوں روپے بچائے ہیں اور یہ رقم عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی ہے۔ عوام کی خدمت اورغریب عوام کے حقوق کا تحفظ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا خاصا ہے اور اس کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نواز شریف کی لیڈرشپ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔موجودہ سکیم میں پنجاب حکومت کی سابقہ سکیموں کی طرح کرپشن یا سفارش کی ایک فیصد بھی گنجائش نہیں ۔تمام خوش نصیبوں کو میرٹ پر گاڑیاں دی جارہی ہیں جس کیلئے شفاف ترین طریقہ کار اپنایا گیاہے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہاکہ بدقسمتی سے گذشتہ چھ ماہ دھرنوں کی وجہ سے ضائع ہوئے ،ترقیاتی سکیموں میں رکاوٹ آئی اور ان دھرنوں نے پاکستان کے عوام کی فلاح کی کاوشوں کا دھڑن تختہ کیا لیکن ہم ماضی کو فراموش کر کے نئے جذبے اورعزم سے آگے بڑھ رہے ہیں اور خدمت خلق کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی اورانتہاء پسندی جیسے سنگین چیلنجز درپیش ہیں ۔دہشت گردی کا خاتمہ کیے بغیر ملک کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ۔پشاور سے لیکر کراچی تک پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکسوہے اوراس ناسور کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ چاہتی ہے ۔پوری قومی قیادت بھی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے۔ دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کاوشیں کی جارہی ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگااورپاکستان کا شمار بھی پرامن ممالک میں ہوگا۔قوموں پر مشکل وقت آتا ہے لیکن قومیں محنت اورجدوجہد کے ذریعے سرخروہوتی ہیں ۔پاکستان کی قومی قیادت ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے متحد اورپرعزم ہے ۔ انشاء اللہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگااورملک ایک بار پھر امن وسلامتی کاگہوارہ بنے گا۔ممبر صوبائی اسمبلی شیخ علاوٴالدین نے سپا سنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”اپنا روزگار سکیم“ کے تحت ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار کا اہتمام کیا گیا ہے ۔گاڑیوں کے حصول کیلئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہونا حکومت پنجاب کی پالیسوں اور فلاحی سکیموں پر عوام کے بھر پور اعتماد کا مظہرہے۔انہوں نے کہا کہ” اپنا روزگار سکیم“ سے خواتین اورمرد دونوں مستفید ہوں گے ۔سکیم کے تحت 25ہزار بولان گاڑیاں جبکہ 25ہزار راوی گاڑیاں تقسیم کی جارہی ہیں ۔بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان نے کہا کہ پنجاب بینک حکومت کے فلاحی پروگرام میں بھر پور تعاون کررہا ہے ۔بعدازاں وزیراعلیٰ نے کمپیوٹرکا بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا باقاعدہ آغاز کیااورگاڑیوں کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں کی فہرست کمپیوٹر سے جاری کی گئی اوروزیراعلیٰ نے موبائل فون کے ذریعے دو خوش نصیب افراد سے بات کی اورانہیں ”اپنا روزگار سکیم“ کے تحت گاڑیوں کی قرعہ اندازی میں نام آنے پر مبارکباد دی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 9 جنوری 2015 کی مزید خبریں
-
ورلڈکپ کی تیاری کیلئے مختصرتربیتی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ،میگاایونٹ کے لئے منتخب کھلاڑیوں کو آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کی باوٴنسی وکٹوں پر کھیلنے کی تیاری کرائی جائے گی، ہیڈ کوچ وقاریونس ،بیٹنگ ... مزید
-
پنڈتوں نے اگلے مہینے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کی نوید سنا دی ،کرکٹ کا یہ عالمی دنگل 37 روز بعد شروع ہورہا ہے، ء جیسا ہوسکتا ہے جس میں پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں فتح حاصل ... مزید
-
کرکٹر حارث سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک ،نکاح کزن مومنہ کے ساتھ آبائی علاقے میں ہوا ، حق مہر میں 20تولے سونا رکھا گیا ،شادی کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے جاؤنگا ، ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت اور شادی میرے ... مزید
-
پیرو کے ڈیاگو برٹش جونیئر اسکواش چیمپئن بن گئے،گرلز ٹائٹل مصر کی نوران گوہر کے نام، انڈر 17 بوائز میں ملائیشین اسٹار ایان فاتح،پاکستان کا کوئی بھی پلیئر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا، اسرار احمد 13 ویں ... مزید
-
کوئٹہ ،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں، دستی بم حملے اور فائرنگ کے واقعات میں دوبھائیوں سمیت3 افراد جاں بحق ،ایک شخص کی لاش برآمد ، 2بچوں ،پولیس اہلکار سمیت 5افراد شدید زخمی
-
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر اعلیٰ سطح اجلاس ،صوبے بھر میں سیکورٹی کلیرنس حاصل کرنے والے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو 12جنوری کو کھولنے کا فیصلہ،سیکورٹی ... مزید
-
جعلی اشتہار کے ذریعے بھرتیوں کے نام پر کروڑوں کمانے والے کو سپریم کورٹ نے 12جنوری کو طلب کر لیا، ملزم کیلئے سو کروڑ روپے ناکافی تھے اس لئے سروس ٹربیونل نے اسے دوبارہ اسی عہدے پر بحال کردیا تاکہ اور ... مزید
-
دہشتگردی کے خلاف سندھ ایکشن پلان پرفوری اور قلیل مدت میں نظر آنیوالے نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جائے،لوگوں کے اعتماد کو بھی بحال کیا جائے،قائم علی شاہ
-
وفاق المدارس العربیہ کا آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
-
مفتی سعید عمران خان اور ریحام خان کے نکاح نامہ پر دستخط کرنابھول گئے
-
سکھر شہر میں کچرا دو، پیسے لو کے نام سے مہم شروع کی جارہی ہے ،عبدالمجید پٹھان،مہم کا مقصد شہر کو صاف و ستھرا رکھنا اور شہریوں میں شعور بیدار کرنا ہے کچرے کی خریداری پہلے مرحلہ میں ایوب گیٹ ، بندرروڈ ... مزید
-
فوجی عدالتوں کی ضابطہ کارروائی سے متعلق گردش شدہ خبریں بے بنیاد ہیں ،ترجمان وزارت داخلہ
-
سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخنداقبال نے اربوں روپے کے سکینڈل کی21فائلیں اور ریکارڈ غائب اور ضائع کردیا تھا،موجودہ چیئرمین کا پی اے سی میں انکشاف،درجنوں سکینڈل کی تحقیقات ایف آئی اے اور نیب حکام کر رہے ... مزید
-
موسم سرما کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ، اگلے ہفتے ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش /پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان،آئندہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد ... مزید
-
پھانسی کے قیدی اکرام الحق کی مقتولین کے ورثا سے صلح ، پھانسی ملتوی کردی گئی ،ملزم کو شور کوٹ میں ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں پھانسی ہوئی تھی ، صلح نامہ مجسٹریٹ تک پہنچا دیا گیا،دہشت گردی کی واردات ... مزید
-
خواجہ سعد رفیق کاقومی اسمبلی میں پی آئی اے کی کارکردگی پر شدید ردعمل کا اظہار،کئی دیگر ارکان نے بھی شکایات کا پنڈورا کھول دیا، پی آئی اے میں بے تحاشا خامیاں تھیں جس پر قابو پایا جارہا ہے،آفتاب شیخ ... مزید
-
پیرس،فائرنگ کا ایک اور واقعہ ،خاتون پولیس افسر ہلاک،سویپر شدید زخمی ،میگزین پرحملے میں ملوث ایک دہشت گردہلاک، 2گرفتار ، واقعہ کے خلاف فرانس سمیت یورپ بھر میں مظاہرے
-
امریکہ، کئی ریاستیں برفیلی ہواوٴں کی لپیٹ میں ،درجہ حرار ت نقطہ ِانجماد سے نیچے گر گیا
-
مصر، محمد مرسی کے خلاف 21 اپریل کو مقدمے کا فیصلہ
-
بنگلہ دیش میں مظاہر و ں میں مزید تین افراد ہلاک ، ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی
-
نائجیریا: بوکوحرام نے 16 دیہات تباہ کر دیے، 100 ہلاک
-
عراق ،شام میں آئی ایس کے خلاف جنگ میں پانچ ہزار بم گرائے جا چکے ہیں، پینٹا گون
-
امریکا کی طرف سے برطانیہ میں قائم اپنا بڑا ایئر بیس بند کرنے کا فیصلہ
-
تھائی لینڈ: برطرف وزیراعظم کے مواخذے کی کارروائی آج ہوگی ، ینگ لک شیناواترا کے حا می قانون سازوں کی طرف سے ان کے مواخذے کے وقت بنکاک سے باہر رہیں،حکومت کی ہدایت
-
کپتان کی نئی اننگز کا آغاز ، عمران خان پرانے پاکستان میں رشتہ ازدواج میں منسلک، ٹی وی اینکر پرسن ریحام خان سے نکاح ، نکاح مفتی سعید انور نے پڑھایا ،پشاور سانحہ کی وجہ سے نکاح کی تقریب سادگی سے ادا ... مزید
-
وزیراعظم کے 2روزہ دورہ بحرین کے اختتام پر اعلامیہ جاری ،بحرین کی پاکستان سے زیادہ سے زیادہ پیشہ ور افراد اور لیبر بلانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دھانی ، مخلصانہ کوششوں کے باوجود دہشت گرد ... مزید
-
21 ویں ترمیم امتیازی ہے جسکے تحت کچھ دہشت گرد گروہوں کو فوجی عدالتوں سے استثنی دے دیا گیا ہے ،مولانا فضل الرحمن ،ہر روپ میں دہشت گردی ہو بلا امتیاز کارروائی اور یکساں قانون بنایا جائے،۔کسی دہشت گردکی ... مزید
-
فوجی عدالتوں کے تحت سویلین کی سزا سمیت چار اہم آئینی اور قانونی سوالات،سپریم کورٹ نے 12جنوری کو اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا، لاپتہ افراد کے مقدمات ختم نہیں کئے گئے، لارجر بینچ میں لگانے کا فیصلہ دیا ... مزید
-
دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے ہمیں بھارت سے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا ، ہماری قربانیوں کو دنیا نے تسلیم کیاہے ،فرانس میں میگزین پر حملے کی مذمت ... مزید
-
سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،آرمی چیف ، جنرل راحیل شریف کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ ، آپریشن ضرب عضب، آپریشن خیبر ون اور نیشنل ایکشن پلان بارے تیاریوں اور پیش رفت کا ... مزید
-
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں قائدین اور ممبران قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں، نواز شریف امیر ترین رکن اسمبلی ،کل اثاثے 2ارب9 کروڑ 11 لاکھ39455 روپے ہیں ، غریب ترین رکن قومی اسمبلی ... مزید
-
21ویں آئینی ترمیم جانبدارانہ ،غیرمنصفانہ اورغیرحقیقت پسندانہ ہے ،ماہرین سے مشاورت کے بعدسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ،وفاق المدارس العربیہ،عسکری قیادت سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کرناچاہتے ... مزید
-
31ارب روپے کا ایک اور انقلابی منصوبہ،نوجوانوں کیلئے 50ہزارگاڑیاں،خادم پنجاب نے ”اپناروزگارسکیم“کاافتتاح کردیا،”اپنا روزگار سکیم “ پنجاب حکومت کے سابقہ پروگراموں اور منصوبوں کی طرح سفارش،کرپشن ... مزید
-
ریلوے کے کرایوں میں مزید پانچ فیصد تک کمی لا ر ہے ہیں ،خواجہ سعد رفیق ،55نئے انجن خریدے جارہے ہیں جو ٹاپ کلاس کمپنیوں سے لئے جائینگے ،سعودی عرب سے واپسی پر میرا کوئی بیگ گم نہیں ہوا ،عمران خان کو شادی ... مزید
-
نئی دہلی: لاہور دوستی بس سروس پر پابندی عارضی ہے ، بھارت
-
عمران خان کو ازسرنو شادی شدہ زندگی کی طرف لانے میں سب سے اہم کردار معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ادا کیا
-
تعلیمی ادارے 12 جنوری کوکھول دیئے جائیں گے،بیرسٹر عثمان ابراہیم،پی آئی کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،سکیورٹی خدشات کے باعث غیر ملکی پروازیں پاکستان آنے کو تیار نہیں،شیخ آفتاب،بجٹ ... مزید
-
آئین میں 21ویں ترمیم کا فیصلہ پیپلز پارٹی نے خوشی یا شوق سے نہیں کیا ہے، شرجیل میمن ، پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے ، جس نے ہمیشہ مارشل لاء کے خلاف جدوجہد کی ہے،21ویں ترمیم کے بعد وفاق کی ... مزید
-
ریاست پر حملوں کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ‘انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں سے متعلق زیر سماعت مقدمات اور اس میں گرفتار ہونے والے افراد کے کوائف بھی وزارت ... مزید
-
سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے تاریخ مانگ لی،دونوں صوبوں میں ایک ماہ میں حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا حکم‘ کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ... مزید
-
سپریم کورٹ ، کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے دائر درخواستیں خارج، کالا باغ ڈیم کی تعمیر حکومت کا معاملہ ہے اس حوالے سے حکومت سے بات کی جائے‘ سپریم کورٹ
-
سٹیٹ بینک نے پاور ڈسٹری بیوشن کے حو الے سے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھو ل دی،پاکستان پاور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک 1500 میگاواٹ سے زیادہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتا،بجلی تقسیم کرنے کا نیٹ ورک بھی موجود نہیں،سٹیٹ ... مزید
-
لوئر اورکزئی ایجنسی ،بارودی سرنگ کا دھماکہ،4 سکیورٹی اہلکار شہید ،2 زخمی ،سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،سکیورٹی ذرائع
-
مشرف غداری کیس ، خصوصی عدالت نے کارروائی آگے بڑھانے کی استدعا مسترد کر دی،خصوصی عدالت کا 21نومبر کو تین افراد کو شریک ملزم ٹھہرانے کا فیصلہ کسی بھی جگہ پر کالعدم قرار نہیں دیا گیا‘جسٹس فیصل عرب
-
گزشتہ بھارتی حکومت سے متوازی بنیاد پر تجارتی معاہدہ ہوا ،خرم دستگیر،موجودہ بھارتی حکومت نے منفی رجحان سے تناؤ میں اضافہ کیا ،مثبت رجحان کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ہے ،21ویں ترمیم کی منظوری ... مزید
-
شادی کے بعد کپتان کا پہلا ٹوئٹ، تحفے بھیجنے والے کو ہدایت دے دی
-
آئینی ترامیم امام خانہ کعبہ،امام مسجد نبوی،جامعة الازہر اور پاکستانی علمائے حق کے ان فتوؤں کی روشنی میں کی گئی ہیں،پرویز رشید، مذہب کے نام پر دہشتگردی ختم کرنے سے مذہب پر بے بنیاد اعتراضات کو ختم ... مزید
-
اسلام آبادپولیس نے جامعہ حفصہ کی طالبات کیجانب سے داعش کوپاکستان آنے کی دعوت کوملک سے بغاوت قراردیدیا
-
عمران خان نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی ، ریحام خان ،عمران خان عام پاکستانی مردوں سے بہت مختلف ہیں ،خان صاحب کے بیٹوں سے پیارہے ،بہت متاثرکیاخان صاحب سادہ طبیعت اوررحم دل شخص ہیں ،نجی ٹی وی پروگرام ... مزید
-
عمران خان کی شادی پرنوجوان خاتون کارکن کپتان سے ناراض ہوگئیں، اب کبھی پی ٹی آئی کی ریلیوں اور دھرنوں میں شرکت نہیں کروں گی، اپنے لیڈر کی اس عمر میں شادی کرنے پر شرمسار ہوں،زویا علی کا ٹوئٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.