صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 20.565 بلین روپے مالیت کے 31 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی،پشاور میں39ایکڑ رقبہ پر محیط چڑیا گھر کے قیام کی بھی منظوری

جمعرات 8 جنوری 2015 08:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء)ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیوپی) کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس نے 20.565 بلین روپے مالیت کے 31 ترقیاتی منصوبوں بشمول آبپاشی، صحت، انفراسٹر کچر ، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری سکول، ہائیر ایجوکیشن، فارسٹری، صنعتوں، ایس ٹی اینڈ آئی ٹی اور مائنز اور معدنیات کے شعبوں کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دیگر منصوبوں کی منظوری کے علاوہ 39ایکڑ رقبہ پر محیط پشاور میں چڑیا گھر کے قیام کی منظوری بھی دی گئی جو لاہور میں قائم چڑیا گھر سے بڑا اور وسیع ہو گا جس کا پہلا فیز آئندہ دو سالوں میں مکمل کیا جائے گا۔موجودہ سکولوں کو فرنیچر کی فراہمی کے لئے 7.5بلین روپے کی منظوری دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ سکولوں کو معیاری فرنیچر کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدہ طریقہ کار اختیار کریں۔ اجلاس میں مواصلات و تعمیرات کے محکمے کو سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ نکاسی آب کے لئے ضروری بندوبست کرنے کے علاوہ دیگر محکموں کو بھی اپنے اپنے منصوبوں کو ہر لحاظ سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :