پاک بھارت دوستی بس سروس کو پہلی بار واہگہ بارڈر تک محدود کردیا گیا

جمعرات 8 جنوری 2015 09:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء) پاک بھارت دوستی بس سروس کو پہلی بار واہگہ بارڈر پر روک دیا گیا۔ اب دونوں ممالک کے شہری اس سروس کے ذریعے واہگہ بارڈر پر اتر کر آر پار سفر کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سیاحتی ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت بس سروس کو اب صرف واہگہ بارڈر تک محدود کیا جاےء گا جس کے لئے تمام بس آپریشن سروس واہگہ پر واقع سب آفس میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب پاکستان سے نئی دہلی اور امرتسر روانہ ہونے والے مسافر واہگہ سے بس میں سوار ہوں گے اسی طرح نئی دہلی اور امرتسر سے آین والے مسافروں کو بھی واہگہ پر اتار دیا جاےء گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :