وزارت کیڈ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کے لحاظ سے تسلی بخش قرار د یا ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت تمام تعلیمی اداروں کو12 جنوری کو کھولنے کا اعلان

جمعرات 8 جنوری 2015 09:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء)وزارت کیڈ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کے لحاظ سے تسلی بخش قرار دیتے ہوئے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت تمام تعلیمی اداروں کو12 جنوری کو کھولنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ کے قیصر مجید نے بتایا کہ سانحہ پشاور کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو سیکور کیا جارہا ہے جس کیلئے سکولوں کی چار دیواری پر خاردار تاروں کا جال بچھایا جارہا ہے،اس کے علاوہ جن سکولوں کی دیواریں کمزور اور چھوٹی ہیں ان کو مضبوط کیا جارہا ہے۔

فنڈ کی کمی کے باعث فائنانس ڈویژن کو بھی وزارت کیڈ کی جانب سے خط لکھا گیا ہے جس میں سیکورٹی انتظامات کے لئے فوری فنڈ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے،یہ تمام انتظامات 11 جنوری تک مکمل کرکے 12 جنوری کو وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔