وزارت داخلہ کی شفقت حسین کی پھانسی پر عمل درآمدموخر کرنے کی ہدایات جاری،ہدایات سول سوسائٹی حلقوں کی جانب سے شفقت حسین کی مبینہ کم عمری کے تحفظات پر دی گئی

جمعرات 8 جنوری 2015 09:16

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء ) وزارت داخلہ نے پھانسی کے منتظر شفقت حسین کی پھانسی پر عمل درآمدموخر کرنے کی ہدایات جاری کردیں ترجمان وزارت داخلہ ،یہ ہدایات سول سوسائٹی کے حلقوں کی جانب سے شفقت حسین کی مبینہ کم عمری کے تحفظات پر دی گئی ہے ،پہلے اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ گرفتاری کے وقت ملزم کی عمر کے مطلق کیا مزید قانونی تحقیقات ممکن ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پھانسی کے منتظر شفقت حسین کی پھانسی پر عمل درآمدموخر کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ یہ ہدایات سول سوسائٹی کے حلقوں کی جانب سے شفقت حسین کی مبینہ کم عمری کے تحفظات پر دی جانے والی درخواست پر گئی ہے ۔ وزارت داخلہ نے مراسلے میں کہا ہے کہ پہلے اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ گرفتاری کے وقت ملزم کی عمر کے مطلق کیا مزید قانونی تحقیقات ممکن ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :