سعودی عرب کا پا کستان کو آسان شرائط پر 5 ارب 53 کروڑ روپے کی امداد دینے کا اعلا ن

جمعرات 8 جنوری 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے قائم مقام سعودی سفیر جاسم بن محمد الخالد کی ملاقات‘ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر بات چیت جبکہ 5 ارب 53 کروڑ روپے بھی دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحق ڈار سے قائم مقام سعودی سفیر جاسم بن محمد الخالد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحق ڈار اور سعودی سفیر جاسم بن محمد الخالد میں دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کی فروغ پر تبادلہ خیال ہوا جس میں سعودی سفیر نے سعودی ترقیاتی فنڈ کی آسان شرائط پر 5 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد دینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :