شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب ، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک

جمعرات 8 جنوری 2015 09:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں گن سپ ہیلی کاپٹروں نے کارروائی کی۔ فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے چار ٹھکانے اور سات گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ دہتہ خیل سے آگے فوج کی پیش قدمی کامیاب جاری ہے۔