صدر ممنون حسین نے 21ویں آئینی ترامیم کے مسودے پر دستخط کردیئے ، دستخط کے بعد دونوں ترامیم آئین پاکستان کا حصہ بن گئی ہیں ، آج سے نافذ العمل ہوگی

جمعرات 8 جنوری 2015 09:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جنوری۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے 21 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر دستخط کردیئے ،دونوں ایوانوں نے 2تہائی اکثریت سے اکیسویں آئینی ترمیم کو منظور کیا تھا ۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور ہونے کے بعد فوجی عدالتوں کے قیام اور اکیسویں آئینی ترمیم سے متعلق مسودے کو صدر مملکت کو بھجوایا گیا تھا جس کے بعد صدر مملکت ممنن حسین نے اکیسویں آئینی ترمیم کے مسودے پر دستخط کردیئے ۔

صدر مملکت کے آرمی ایکٹ کے ترمیمی بل اور اکیسویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کرنے کے بعد دونوں ترامیم آئین پاکستان کا حصہ بن گئی ہیں اور آج سے نافذ العمل ہوں گی ۔ یاد رہے کہ منگل کو سینٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان نے ان دونوں ترامیم کی منظوری دی تھی جے یو آئی (ف) اور جماعت اسلامی کے سوا کسی بھی رکن نے اس بل کی مخالفت نہیں کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :