ورلڈکپ میں سوفیصد پاکستان کے لیے کارکردگی دکھاوٴں گا،محمد عرفان،وسیم اکرم میرے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

کراچی

تلاش کیجئے

ورلڈکپ میں سوفیصد پاکستان کے لیے کارکردگی دکھاوٴں گا،محمد عرفان،وسیم اکرم میرے آئیڈیل ہیں ان کی ویڈیوز دیکھ کر سیکھتا رہتا ہوں،ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی کمی محسوس ہوگی ، میڈیا سے گفتگو

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں سو فیصد پاکستان کیلئے کارکردگی دکھاوٴں گا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان کا کہنا تھا ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی کمی محسوس ہوگی وہ ایک اچھے بولر ہیں۔ لیکن پھر بھی ہماری پوری توجہ میگا ایونٹ پر مرکوز ہیں۔محمدعرفان کا کہنا تھا وسیم اکرم میرے آئیڈیل ہیں ان کی ویڈیوز دیکھ کر سیکھتا رہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا میری اور جنیدخان کی جوڑی ٹیم کیلیے ہمیشہ عمدہ رہی ہے۔آخری اوورز میں بولنگ کا مسئلہ تھا،لیکن وقار یونس کے ساتھ اس پر کام کیا ہے۔

07-01-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان