پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے دوسرے روز کا اجلاس ختم ہو گیا،ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کو تاحال حتمی شکل نہ دی جا سکی،پہلے راوٴنڈ میں چیف سلیکٹر معین خان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی، دوسرے راوٴنڈ میں کپتان مصباح الحق اور کوچ وقار یونس نے باہمی مشاورت کی اور فیصلہ چیف سلیکٹر پر ڈال کر دونوں لاہور کے لیے روانہ ہو گئے

بدھ 7 جنوری 2015 09:17

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے دوسرے روز کا اجلاس ختم ہو گیا لیکن ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کو تاحال حتمی شکل نہ دی جا سکی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے پہلے راوٴنڈ میں چیف سلیکٹر معین خان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوسرے راوٴنڈ میں کپتان مصباح الحق اور کوچ وقار یونس نے باہمی مشاورت کی اور فیصلہ چیف سلیکٹر پر ڈال کر دونوں لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔

تیسرے مرحلے میں چیف سلیکٹر پندرہ کھلاڑیوں کے نام چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بھیجیں گے جن کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شہریار خان خراب موسم کے باعث ابھی تک کراچی نہیں پہنچ سکے ہیں جس کے بعد حتمی پندرہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا۔ آئی سی سی کو بھجوانے کی آخری تاریخ سات جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔