بحریہ ٹاؤن کے زیر اہتمام کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،سنگ بنیاد مسجد کے مزدور فیڈر آپریٹر 73سالہ بزرگ کے ہاتھ سے رکھا گیا

بدھ 7 جنوری 2015 09:31

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء ) بحریہ ٹاؤن کے زیر اہتمام کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، سنگ بنیاد مسجد کے مزدور فیڈر آپریٹر 73سالہ بزرگ کے ہاتھ سے رکھا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اس مسجد کا سنگ بنیاد فیڈر آپریٹر 73سالہ بزرگ نے رکھا کراچی میں بنائی جانے والی یہ مسجد الحرام اور مسجد النبوی کے بعد تیسری بڑی مسجد ہوگی جس میں لاکھوں نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے واضح رہے کہ اس سے قبل بحریہ ٹاؤن نے لاہور میں دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا افتتاح کیا تھا جس میں 70ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے ۔

متعلقہ عنوان :