کینیڈا ،فیس بک پر خواتین کیخلاف نفرت آمیز پوسٹس جاری کرنے پر 13 یونیورسٹی طلباء معطل

بدھ 7 جنوری 2015 09:42

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء)کینیڈا کی ایک یونیورسٹی نے گزشتہ روز13طلباء کو فیس بک پر خواتین سے متعلق نفرت آمیز پوسٹس جاری کرنے پر معطل کردیا ہے،یہ اقدام شمالی امریکہ بھر میں سکولوں میں”ریپ کلچر“ کے معاملے پر پائے جانے والے عوامی غم وغصے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔اقدام ایسے وقت سامنے آیا جب خواتین کی ایک بڑی تعداد نے فیس بک کے ایک گروپ کے ارکان سے متعلق شکایات درج کرائی تھیں،جن کے بقول فیس بک پر یہ کلمات لکھے جارہے ہیں کہ وہ ساتھی طالبات کے ساتھ نفرت آمیز جنسی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اور انہیں بیہوش کرنے کیلئے کلوروفوم کے استعمال کی تجاویز دی جاتی ہیں۔

سکول کے صدر رچرڈ فلوریزون نے بتایا کہ اٹلانٹک بندرگاہی شہر ہیلی فیکس میں واقع ڈیل ہاؤزی یونیورسٹی کی جانب سے اٹھایا گیا یہ اقدام طالبات اور اس کے ٹیچنگ کلینک میں مریضوں کیلئے محفوظ اور مددگار ماحول فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے فکیلٹی کی قیادت میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا انتہائی افسوسناک رویے کے معاملے پر فورتھ اےئر کے طلبہ کے تعلیمی کیرےئر کو معطل کردیا جائے۔جائزہ کمیٹی گریجوویٹس کیلئے پیشہ وارانہ ضروریات کے پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کا جائزہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :