جرمنی کے مختلف شہروں میں اسلامائزیشن‘ کے خلاف ریلیاں، ہزاروں افراد کی شرکت ،ریلی کا انتظام اسلام مخالف یورپی تنظیم ’پیگیڈا نے کیا تھا

بدھ 7 جنوری 2015 09:39

بر لن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء)جرمنی کے مختلف شہروں میں ’مغرب کی اسلامائزیشن‘ کے خلاف اسلام مخالف یورپی تنظیم ’پیگیڈا‘ اور اس تنظیم کے مخالفین نے ریلیاں نکالیں۔اس ریلی کا انتظام اسلام مخالف یورپی تنظیم ’پیگیڈا‘ (پیٹریاٹک یورپیئنز اگینسٹ اسلامائزیشن) نے کیا تھا جو اکتوبر سے ہر ہفتے ریلی نکالتی ہے۔حکام کے مطابق ڈریسڈن میں اسلام مخالف یورپی تنظیم ’پیگیڈا‘ نے 18 ہزار افراد پر مشتمل ایک ریلی نکالی۔

اسی طرح برلن، کولون اور سٹٹگرٹ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔برلن پولیس کے مطابق برلن میں پنچ ہزار افراد پر مشتمل ریلی نے اسلام مخالف یورپی تنظیم ’پیگیڈا‘ کی ریلی کا راستہ روکا۔سٹٹگرٹ، اور دیگر شہروں میں 22 ہزار افراد نے اسلام مخالف یورپی تنظیم ’پیگیڈا‘ کے خلاف ریلیاں نکالیں۔

(جاری ہے)

اسلام مخالف یورپی تنظیم ’پیگیڈا‘ (پیٹریاٹک یورپیئنز اگینسٹ اسلامائزیشن) کا دعویٰ ہے کہ جرمنی پر ایک لحاظ سے مسلمانوں اور دیگر تارکینِ وطن سے قبضہ کر لیا ہے۔

’پیگیڈا‘ نے اس قسم کے جلسے جلوسوں کا آغاز رواں برس اکتوبر سے کیا تھا اور ڈریسڈن کی ریلی اس سلسلے کی دسویں اور اب تک کی سب سے بڑی ریلی تھی۔خیال رہے کہ جرمنی میں اس سال پناہ گزینوں کی تعداد میں دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں خاصا اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ شامی پناہ گزینوں کی جرمنی آمد کو قرار دیا جاتا ہے۔سنہ 2014 میں دو لاکھ افراد نے جرمنی میں پناہ کی درخواستیں دیں جبکہ 2013 میں یہ تعداد ایک لاکھ 27 ہزار تھی۔

متعلقہ عنوان :