پاکستانی عوام، حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے:دفتر خارجہ ،ترجمان کی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے بڑھتے واقعات کی مذمت

بدھ 7 جنوری 2015 09:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی دہشت گردی کا مخالف ہے اور پاکستانی عوام، حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے ۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے منگل کو اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے لگائے گئے دہشت گرد کشتی کے الزامات کومسترد کرتاہے جو سراسر بے بنیاد اور بے سروپا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف ایک جامع اور بلاامتیاز آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :