اے ا ین پی کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ، عام انتخابات اور لوکل گورنمنٹ انتخابات کی حلقہ بندیوں بارے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، گزشتہ انتخابات الیکشن کمیشن کی بجائے طالبان نے کروائے ، اے این پی کارنرز میٹنگز پر حملے ہوئے کارکنوں کو شہید کیا گیا، دیر میں 90 ہزار جعلی ووٹ پکڑے گئے، تمام حالات کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا تھا مگر فخرو بھائی نہ بول سکتا تھا نہ کوئی اقدامات کرسکتا تھا،سینیٹر حاجی عدیل

بدھ 7 جنوری 2015 09:52

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جنوری۔2015ء )عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے ملاقات ، الیکشن کمشنر کو عام انتخابات اور لوکل گورنمنٹ انتخابات کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ملاقات کے بعد حاجی عدیل نے صحافیوں سے گفتگوکے دوران کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے کافی شکایات تھیں گزشتہ انتخابات الیکشن کمیشن کی بجائے طالبان نے کروائے عام انتخابات میں اے این پی کارنرز میٹنگز پر حملے ہوئے کارکنوں کو شہید کیا گیا دیر میں 90 ہزار جعلی ووٹ پکڑے گئے تمام حالات کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا تھا مگر فخرو بھائی نہ بول سکتا تھا نہ کوئی اقدامات کرسکتا تھا ۔

کے پی کے میں عوامی نیشنل پارٹی کے پاس 39نشستیں تھیں اب صرف چار نشستیں رہ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

حاجی عدیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے دوران عبوری حکومت سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی کے نے بیان دیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کی حلقہ بندیوں پر کسی کو اعتراض نہیں لیکن اے این پی کو تمام حلقہ بندیوں پر اعترا ض ہے اس سلسلے میں اے این پی نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا ہوا ہے کوئی حکومتی نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوتا جوڈیشل کمیشن صرف پنجاب اور سندھ کیلئے نہیں بلکہ چاروں صوبوں کیلئے ہونے چاہیے ۔ الیکشن کمشنر سے ہونے والی ملاقات کے وفد میں افراسیاب خٹک ، زاہد خان ، بشریٰ گوہر اور شاہی سید بھی شامل تھے ۔