آئینی ترامیم کیلئے حکومت کودوتہائی اکثریت 228اراکین کی حمایت درکار،اس وقت حکومت کے پاس 260اراکین کی حمایت حاصل ہے

منگل 6 جنوری 2015 09:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء)قومی اسمبلی سے آئینی ترامیم کیلئے حکومت کودوتہائی اکثریت یعنی 228اراکین کی حمایت درکارہے اوراس وقت حکومت کے پاس 260اراکین کی حمایت حاصل ہے ،گزشتہ روزجمعیت علماء اسلام (ف)اورجماعت اسلامی کی طرف سے بل کی مخالفت کے بعدیہ تاثرابھراہے کہ پی ٹی آئی کی ایوان میں عدم موجودگی کے بعدجمعیت علماء اسلام(ف)اورجماعت اسلامی بھی شاہدآئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دیں جس کے بعدحکومت کے پاس تقریباً260اراکین موجودہوں گے جوترامیم کے حق میں ووٹ دیں گے ،ان میں پیپلزپارٹی کے 40اراکین ،ن لیگ کے 189اراکین ،فنگشنل لیگ کے 05اراکین ،ایم کیوایم کے 24اراکین ،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے 4اراکین سمیت دیگرسیاسی جماعتوں کے اراکین شامل ہیں ،اگرمسلم لیگ ن جمعیت علماء اسلام اورجماعت اسلامی کے تحفظات دورکرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے توآئینی ترمیم کے حق میں 280اراکین کی حمایت حاصل ہوجائے گی ۔