وزیراعظم کے اسمبلی سے رخصت ہوتے ہی اجلاس بے معنی سا ہوگیا ، وزراء وزیراعظم کے ساتھ ہی ایوان کو خیر باد کہہ گئے، چند لمحوں بعد حکومتی بینچوں پر موجود بڑی تعداد بھی غائب ہوگئی

منگل 6 جنوری 2015 09:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء ) آئین میں 21ویں ترمیم پر بحث کے حوالے سے بلایا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس وزیراعظم کے اسمبلی سے رخصت ہوتے ہی بے معنی سا ہوگیا ، وزیراعظم کی ایوان میں موجودگی کے دوران نہ صرف حکومتی بلکہ اپوزیشن بینچوں پر بھی اراکین کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی جونہی وزیراعظم ایوان سے رخصت ہوئے تو وزراء وزیراعظم کے ساتھ ہی ایوان کو خیر باد کہہ گئے جبکہ اگلے چند لمحوں کے بعد حکومتی بینچوں پر موجود بڑی تعداد بھی غائب ہوگئی ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے موقع پر حکومتی بینچوں پر صرف 9سے 10اراکین موجود تھے جبکہ اپوزیشن بینچوں پر بھی اتنے ہی لوگ دکھائی دے رہے تھے ۔ ان کے بعد آنے والے دیگر مقررین کو بھی کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور یوں محسوس ہورہا تھا کہ وہ ایوان میں اراکین اسمبلی سے نہیں بلکہ خالی بینچوں سے خطاب کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :