کوئٹہ، تربت پنجگورقلات میں سرچ آپریشن، کالعدم تنظیموں کے 8شدت پسند ہلاک اور 15 گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن،راکٹ لانچر برآمد، 2کیمپ مسمار، قلعہ سیف اللہ سے اغواء ہونیوالے 9مسافروں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن جاری، بلوچستان کے ہمسایہ ممالک کیساتھ بارڈرکومحفوظ بنانے کیلئے 750کلومٹرطویل خندق کھودی جارہی ہے ،صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس

منگل 6 جنوری 2015 09:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء)صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی نے کہاکہ فرنٹےئرکوراوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرکاری تنصیبات پرحملوں،قومی شاہراہوں پرلوٹ ماراورجاری ترقیاتی منصوبوں میں رخنہ ڈالنے،اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ،تعلیمی اداروں کودھمکیاں دینے والوں کیخلاف تربت پنجگورقلات میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے8شدت پسندوں کوہلاک اور 15کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ ایمونیشن،راکٹ لانچرقبضے میں لئے ہیں اور2کیمپوں کوبھی مسمارکیاہے قلعہ سیف اللہ سے اغواء ہونیوالے 9مسافروں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے بلوچستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بارڈرکومحفوظ بنانے کیلئے 750کلومٹرطویل خندق کھودی جارہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے سوموارکوسول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پر ڈی آئی جی فرنٹےئرکوربلوچستان،بریگیڈئرطاہرمحمود،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نوراحمدسمو بھی موجود تھے میرسرفرازاحمدبگٹی نے کہاکہ نیشنل سیکورٹی پلان کے بعد بلوچستان حکومت نے فرنٹےئرکوراوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکربلوچستان کے علاقوں پنجگور،تربت،قلات سمیت دیگرمیں سرچ آپریشن کیاجس کے دوران قومی شاہراہوںN-85،M-8کی تعمیراتی ٹیم پرحملے اورعلاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں رخنہ ڈالنے ،اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ اورتعلیمی اداروں کودھمکیاں دیکرانہیں بند کرنے اورکوسٹل ہائی ولے پروارداتوں میں ملوث دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کی اس دوران حملوں آوروں نے جدیدآتشی اسلحہ مارٹرگولے،راکٹ لانچر،ہینڈ گرینیڈ ،فرنٹےئر کور اوردیگراسلحہ اہلکاروں کیخلاف استعمال کیاجوابی کاروائی میں8شدت پسندکوہلاک اور15کوگرفتارکرلیاگیاجن کے قبضے سے خودکارہتھیارراکٹ لانچر،بارودی مواد،آئی ای ڈیز،اسلحہ اورڈیٹونیٹیرزشامل ہے انہوں نے بتایاکہ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے شدت پسند اساتذہ کومارنے اورقومی تنصیبات پرحملوں تعلیمی اداروں کوبند کرنے کے علاوہ قومی شاہراہوں پرلوٹ مارمیں بھی ملوث تھے انہوں نے بتایاکہ دوکیمپوں کوبھی مسمارکردیاہے انہوں نے بتایاکہ قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ شب 2مختلف واقعات میں9مسافروں کواغواء کیاگیاہے جن کی بازیابی کیلئے ژوب اورملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز،فرنٹےئرکورپولیس اورلیویز کے ساتھ ملکر سرچ آپریشن کررہی ہے انہوں نے بتایاکہ اسسٹنٹ کمشنرڈھاڈرنے کچھی بولان کے علاقے میں ایک ماہ کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 8خطرناک ڈاکوؤں کوگرفتارکرکے 2مغویوں کوبازیاب کرایاہے اسی طرح خضدارکے علاقے سے 2ڈاکوؤں کوگرفتارکیاہے انہوں نے کہاکہ پشاورسانحہ کے بعد قومی ایکشن پلان کے تحت فرنٹےئرکورنے زیارت سنجاوی،قلعہ سیف اللہ میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کاروائی کی گئی جس میں ایک خودکش حملہ آورماراگیااوردوسرے نے اپنے آپ کواڑالیایہ تمام کاروائیاں انٹیلی جنس اداروں کی معلومات پرکی جارہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہرشہری کوتحفظ فراہم کرے طلباء سمیت معاشرے کے ہرشخص کوتحفظ فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کویقینی بنائیں گے ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ افغان مہاجرین کامسئلہ انتہائی گمھبیرہے ہم اس مسئلے کوکابینہ میں لے جائیں گے تاکہ ان کی باعزت طورپرواپسی کویقینی بنایاجاسکے کیونکہ دسمبر2015تک ان کی واپسی کامنصوبہ ہمارے پاس ہے انہوں نے بتایاکہ ہمسایہ ممالک کی ایجنسیاں ہمارے ملک میں مداخلت کررہی ہے اورگزشتہ دنوں ملنے والے نعشیں جوکہ بلوچستان کی باشندوں کی نہیں اس لئے ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہم اپنے وسیع وعریض بارڈرکومحفوظ بناکرپاکستان کامستقبل محفوظ بناسکتے ہیں فرنٹےئرکوراپنے وسائل سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بارڈرپرخندق کھود رہی ہے جو5سوکلومیٹرمکمل ہوچکی ہے اورتقریباََ3سوکلومیٹرپاک ایران اورپاک افغان سرحدپرکھودی جائے گی انہوں نے بتایاکہ دہشتگردی کامرض ریجن میں پھیل رہاہے جس کاخاتمہ ضروری ہے انہوں نے بتایاکہ نیشنل سیکورٹی پلان پرصوبائی حکومت مکمل طورپرعمل پیراہے ماضی میں جوہوچکاہے اب ہم نے بہتری کی طرف جاناہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ پولیس کوسیاست سے پاک کرکے انہیں پاک آرمی تربیت فراہم کررہی ہے اوراے ٹی ایف سکول قائم کردیاگیاہے تاکہ پولیس کوماڈرن پولیس بنایاجائے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں کوئی پرائیوٹ ملیشاء نہیں ہوگی نہ ہی اس کی اجازت دی جائیگی بلوچستان میں2ہزاررجسٹرڈمدارس ہے ان رجسٹرڈمدارس کاڈیٹااکٹھاکیاجارہاہے ۔