پرائمری کے نصاب میں اسلامی اور برصغیر کی تاریخ کو بھی خصوصی طور پر شامل کیا جائے،صدر کی مرکزی اور صوبائی وزارت تعلیم کو ہدایت

منگل 6 جنوری 2015 09:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے مرکزی اور صوبائی وزارت تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ چھوٹی جماعتوں کے تعلیمی نصاب میں اسلامی اور برصغیر کی تاریخ کو بھی خصوصی طور پر شامل کیا جائے تاکہ ہمارے نونہالان کو بھی اسلام اور تاریخ کے بارے میں ابتدائی معلومات میسر آسکیں۔ علاوہ ازیں تاریخ ظہیری اور تاریخ ابن خلدون کو تمام تدریسی اداروں کی لائبریریوں کا حصہ بنایا جائے۔

(جاری ہے)

چار جنوری کو قومی سیرت کانفرنس کے دوران خطاب میں میں انہوں نے وزار ت تعلیم پر سختی سے زور دیا ہے کہ اسلامی اور برصغیر کی تاریخ کو قومی تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے انہوں نے کہ اکہ ترکی کے دورے کے دوران وہاں کے نوجوانوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی جانب سے تحریک خلافت میں حصہ لینے بارے حقائق بتلا کر انہیں بہت متاثر کیا ہے وہ چاہتے ہیں کہ اس ملک کے نونہالان سبھی اپنی تاریخ و ثقافت سے واقفیت رکھیں۔

متعلقہ عنوان :