بنگلہ دیش، سیاسی کارکنوں میں جھڑپیں ،دوا فراد ہلاک

منگل 6 جنوری 2015 09:28

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء)مرکزی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے دو کارکنوں کو پیر کے روز حکمران جماعت کے حامیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جب ان کے رہنما نے متنازعہ انتخابات کی پہلی برسی کے موقع پر احتجاجی مظاہروں کی کال دے رکھی تھی۔

(جاری ہے)

شمالی قصبے نیٹور میں ایک پولیس انسپکٹر محمد فرید الدین نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ دونوں کا تعلق بنگلہ دیش نیشنل پارٹی سے ہے جو نیٹور کے باہر ایک مظاہرے میں شریک تھے۔دونوں کو عوامی لیگ کے حامیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :