کینیا،طیارے کی کریش لینڈنگ، بین الاقوامی ائیر پورٹ کئی گھٹنے بندرہا

منگل 6 جنوری 2015 09:28

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء)کینیا کے دارالحکومت کے اہم بین الاقوامی ایئرپورٹ ایک ملکی پرواز کی کریش لینڈنگ کے باعث گزشتہ روز کئی گھنٹوں کے لئے بند کردیا گیا ، یہ بات ایئرپورٹ حکام نے بتائی۔

(جاری ہے)

کینیائی ایئرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ ایک فوکر 50 نے شمال مشرق میں بیجار سے اڑان بھری اور فضاء میں لینڈنگ گیئر کی ناکامی کے باعث مشکلات کا شکار ہوا اور جومو کنیاٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکل سے لینڈنگ کی جس کی وجہ سے رن وے کو بند کردیا گیا ،کسی نقصان کی اطلاع نہیں ۔

حکام نے بتایا کہ ایئرپورٹ پانچ گھنٹوں کے لئے بند کردیا گیا اور آنیوالی پروازوں کا رخ ممباسا شہر کے ساحل کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ دیگر پروازیں معطل کر دی گئیں اور ایک کرین کے ذریعے رن وے کو خالی کرالیا گیا۔