تیونس، انتہا پسندوں نے ایک پولیس اہلکار کا گلہ کاٹ دیا

منگل 6 جنوری 2015 09:27

تیونسیا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء)مشتبہ اسلام پسند انتہا پسندوں نے رات کو دارالحکومت کے جنوب میں ایک تیونسیئن پولیس اہلکار کا گلا کاٹ دیا ، یہ بات وزارت داخلہ نے گزشتہ روز بتائی۔جنوری2011ء کے انخلاء کے بعد تیونسیا میں اسلام پسند انتہا پسندی بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور ملک کے پہلے آزادانہ منتخب صدر بیجی کائیڈ اسپبسی ، جنہوں نے بدھ کو حلف اٹھایا تھا ، کو اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یہ اہم مسئلہ درپیش ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس اہلکار کا گلا کاٹ دیا گیا ہے اور ہلاکت کا یہ واقعہ زیگوان صوبے کے دارالحکومت میں پیش آیا ہے جیسا کہ وہ دارالحکومت میں کام سے واپس آرہے تھے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ اسے اسلام پسند انتہا پسند گروپ نے ہلاک کیا ہے اور 9مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔2011ء کے بعد درجنوں پولیس اور فوجی اہلکار حملوں میں ہلاک کیے جاچکے ہیں جن کا الزام اسلام پسند عسکریت پسندوں پر لگایا گیا ہے ۔نومبر کے آخر میں ڈیوٹی سے واپس آنیوالے ایک پولیس اہلکار کو اغواء کیا گیا اور الجیرین سرحد کے قریب کیف کے علاقے میں اس کی سرکٹی لاش پھینکی گئی ۔

متعلقہ عنوان :