پاکستان نے جیش محمد اور لشکر طیبہ کیخلاف موثر کارروائیاں کی ہیں‘ جان کیری کی تصدیق،امریکی وزیر خارجہ کی اس تصدیق کے بعد پاکستان کیلئے امداد کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگئی ہے‘ رپورٹ

منگل 6 جنوری 2015 09:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء) پاکستان کیلئے مزید امداد کی راہ ہموار کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسے گروہوں کیخلاف موثر کارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے پاکستان کی القاعدہ‘ طالبان اور دیگر دہشت گرد گروپوں جیسا کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کیخلاف موثر کارروائیوں کی تصدیق کے بعد صدر باراک اوباما کی جلد پاکستان کو امداد کی ادائیگی کلیئر کرنے کی توقع ہے۔