بھارتی فورسز کی ایک بار پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی، شکرگڑھ اور ظفروال سیکٹر زمیں بلا اشتعال فائرنگ، 4افراد شہید، متعدد مکانات ،پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 5بھارتی فوجی ہلاک کردئیے گئے ،سرحدی دیہات سے نقل مکانی کا عمل بھی شروع ہو گیا

منگل 6 جنوری 2015 09:30

شکرگڑھ،راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔6 جنوری۔2015ء)بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شکرگڑھ اور ظفروال سیکٹر ز میں بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4افراد شہید اور متعدد مکانات تباہ ہو گئے جبکہ پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 5بھارتی فوجی ہلاک کردئیے ،مارٹر گولوں کی زد میں آکر 25کے قریب مال مویشی بھی ہلاک ہو گئے ، جبکہ سرحدی دیہات سے نقل مکانی کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق پیر کے روز بھارتی فورسز نے شکر گڑھ اور ظفر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی شکر گڑھ سیکٹر میں ننگل ،جگوال ،بھورے چک ،سکمال مخوال اور چمانہ کی شہری آبادی پر شدید فائرنگ و گولہ باری کی گئی،فائرنگ اور گولہ باری سے خاتون رشیداں بی بی سمیت 4شہری شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق پنجاب رینجرز کی بھارتی سیکورٹی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں 5بھارتی فوجی ہلاک کردئیے گئے جبکہ ننگل میں پانچ ماہ قبل بی ایس ایف کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے محمد افتخار کے گھر پر ایک بار پھر 19مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں ،جبکہ اسی گاؤں کا 50سالہ خورشید بھی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا ۔

فائرنگ کے تازہ ترین واقعات کے بعد سکیورٹی فورسز نے ٹھاکرپل،چک بیگل ،تگل ،کرول اور سکمال سمیت 11یہات خالی کرانے کا کہا گیا ہے ،لوگوں کی نقل مکانی شروع ہو گئی ہے ،جبکہ ورکنگ باؤنڈری پر 360 کے قریب دیہات کے عوام میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ،سخت سردی اور دھند ن نے ان غم کے ماروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 31 دسمبر سے لیکر آج تک بھارتی فورسز نے6 مرتبہ بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔