خصوصی عدالتیں دہشت گردی کے خاتمے میں معاؤن ثابت ہونگی ، عابد شیر علی ، حکومت نے دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز فیصلے کئے ہیں ، جے یو آئی ف حلیف جماعت ہے، اسے کسی طرح پر تحفظات ہیں تو دور کرنیکی کوشش کریں گے ، امید ہے عوام مستقبل میں پر امن پاکستان دیکھیں گے،میڈیا سے بات چیت

اتوار 4 جنوری 2015 10:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتیں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں معاؤن ثابت ہونگی ، حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز فیصلے کئے گئے ہیں ،جمعیت علماء اسلام ف ہماری حلیف جماعت ہے اگر اسے کسی طرح پر تحفظات ہیں تو ہم اسے دور کرنے کی کوشش کریں گے ، امید ہے کہ پاکستان کے عوام مستقبل میں ایک پر امن پاکستان دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور عسکری قیادت ایک چھت تلے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کھڑے ہیں پاکستان کو دہشت گردوں نے جتنا نقصان پہنچایا ہے اس کا ازالہ کرنے کا وقت آگیا ہے تمام فیصلے ملک اور عوام کی بقاء کو مد نظر کو رکھتے ہوئے کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے ملٹری کورٹس ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں معاون ثابت ہونگی اور بہت جلد پاکستان میں آمن قائم ہوگا انہوں نے کہاکہ ترمیمی بل پر جے یوآئی کے خدشات کو دور کریں گے جے یوآئی ہماری حلیف جماعت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اگر کسی کو بھی کسی قسم کے تحفظات ہوں تو اس کو دور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :