آئندہ24 گھنٹوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند بڑھنے گی ،محکمہ موسمیات

اتوار 4 جنوری 2015 10:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24 گھنٹوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت اور دورانیہ بڑھنے،موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں بوندا باندی اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ،نارووال،سرگودھا، لاہور،فیصل آباد،اوکاڑہ،پاک پتن،ساہیوال،وہاڑی،جھنگ،ملتان، بہاولپور،خانیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،قصور،شیخوپورہ میں شدید دھند ہوگی،گجرات،حافظ آباد،سرگودھا،خوشاب،بھکر،مظفرگڑھ،رحیم یار خان،راولپنڈی گھوٹکی اور سکھر میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان میں بوندا بوندی اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

متعلقہ عنوان :