اوباما کی بھارت آمد سے قبل دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ ،سرحد پار سے 40 تا 45 دہشت گردوں کا گروپ بھارت میں داخلے کا منتظر ہے‘ بھارتی خفیہ اداروں کا دعویٰ

اتوار 4 جنوری 2015 10:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء) بھارتی خفیہ اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گرد ایل او سی پر کشیدگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوکر صدر باراک اوباما کی بھارت آمد سے قبل دہشت گردانہ حملے کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے خفیہ اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 40 سے 45 دہشت گردوں کا گروپ انٹرنیشنل بارڈر اور ایل او سی کے پار بھارت میں داخل ہونے کا منتظر ہے۔

عہدیدار نے الزام عائد کیا کہ اس گروپ کو پاکستانی عسکری قیادت کی سرپرستی حاصل ہے۔ عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ یہ گروپ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کشمیر اور بھارت میں داخل ہوکر صدر باراک اوباما کی آمد سے قبل دہشت گردانہ حملے کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :