افغانستان : طالبان کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

اتوار 4 جنوری 2015 10:33

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء ) افغانستان میں طالبان کے حملے میں دو پولیس اہلکار ، ایک عام شہری ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ طالبان نے صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں ایک پولیس چوکی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے پولیس کی جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور زخمی ہوئے ہیں ۔