پاکستان میں4مہینے میں تبدیلی آئی ہے، عمران خان،دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلی دفعہ سیاسی قیادت متحد ہوئی،جج کے نتیجے سے قبل نتیجہ بتاتا بھی میچ فکسنگ ہے،ایتھروائرائیرپورٹ پر گفتگو

اتوار 4 جنوری 2015 10:49

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں4مہینے میں تبدیلی آئی ہے،دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلی دفعہ سیاسی قیادت متحد ہوئی،اسمبلی میں جانے کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد کریں گے،جج کے نتیجے سے قبل جو بھی نتیجہ بتاتا ہے وہ میچ فکسنگ ہے،ایتھروائرائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پشاور میں سانحہ کی وجہ سے دھرنا ختم کیا،مجھے آج تک کسی نے ڈکٹیشن نہیں دی اور نہ ہی کبھی کسی سے ڈکٹیشن لی ہے،یہ کہنا غلط ہے کہ کسی کے کہنے پر دھرنا ختم کیا ہے،دھرنا پشاور سانحہ کے بعد ختم کیا،کسی کے کہنے پر ختم کیا اور نہ ہی میں کرتا،دھرنے کا خاتمہ قوم کی آواز تھی،سانحے کے بعد قوم کا مطالبہ تھا کہ ایک پلیٹ فارم پر کھڑا ہوا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلی بار سیاسی قیاادت متحد ہوئی ہے،اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 4ماہ میں تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے122پر نتیجہ پیر کو آئے گا،اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ این اے122میں ہوا کیا ہے،نتیجہ جب تک جج نہیں دیتا اس سے قبل جو بھی نتیجہ دیتا ہے وہ میچ فکسنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنا تو دھاندلی ثابت نہ ہونے سے بھی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :