شکرگڑھ میں پنجاب رینجرز کے اہلکاروں پر فائرنگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، بھارت ،بھارت لائن آف کنٹرول پر میکنزم پر عمل کرتا ہے،پاکستان بھی ایسا کرے، سشما سوراج نے سرتاج عزیز کے خط کا جواب دے دیا

اتوار 4 جنوری 2015 10:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء)بھارت نے شکرگڑھ میں پنجاب رینجرز کے2اہلکاروں کی شہادت پر پاکستانی الزامات مسترد کردئیے،پاکستان نے معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سرتاج عزیز کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا ہے کہ شکرگڑھ میں پنجاب رینجرز کے اہلکاروں پر فائرنگ سے بھارت کا کوئی تعلق نہیں،بھارت لائن آف کنٹرول پر میکنزم پر عمل کرتا ہے،پاکستان بھی ایسا کرے۔بھارت کے واقعے سے صاف مکر جانے کے بعد پاکستان نے لائن آف کنٹرول کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے نیویارک میں پاکستان کے مستقل مشن کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔