بھارتی سیکورٹی فورسزکی شکر گڑھ سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، 13سالہ لڑکی شہید، 8سالہ بچہ زخمی،چناب رینجرز کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب ، بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاجی مراسلہ ارسال کر دیا گیا

اتوار 4 جنوری 2015 10:47

شکر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جنوری۔2015ء ) بھارتی جنگی جنون کم نہ ہوا ، بھارتی فورسز نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے 13سالہ لڑکی کو شہید جبکہ آٹھ سال کا بچہ زخمی کر دیا ، چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور جواب دیا ہے ، رینجرز اہلکاروں کی شہادت پرمشیر برائے امور خارجہ سرتاج نے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاجی مراسلہ بھی بھجوایا ہے مگر بھارت ہٹ دھرمی اور بے شرمی سے باز نہ آیا ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فورسز نے رات بھر ورکنگ باوٴنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا اورہفتہ کی صبح چک بیگا گاوٴں ، سکمال ، جگوال اور ننگل گاوٴں کی آبادیوں پربھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے باعث متعدد گھروں کی چھتوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

چک بیکا گاوٴں میں مارٹر گولہ گرنے سے 13 سالہ لڑکی سمیرا جو اپنے گھر کے صحن میں موجود تھی شہیدجبکہ 8سالہ سالہ بچہ مرسلین زخمی ہوگیا ، فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ شدید فائرنگ اور گولہ باری سے علاقہ مکین محصور ہو کر رہ گئے ہیں تاہم چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ اس سے پہلے جمعہ کی رات بھارتی فورسز نے شکر گڑھ کے سرحدی دیہات بڑا بھائی ، چیک بیکا ، ابیال ڈوگر ، جگوال ، ننگل ، بھورے چک ، لمبڑیال ، پنڈی اور سکمال پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے گئے۔

ظفر وال سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کی گئی۔ جمعہ کی رات نو بجے لہڑی سیکٹر میں گاوٴں لہڑی کلاں ، ٹانڈا ، تارا پور ، ٹیبا ، جھنگو چک اور چتر پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی۔ گذشتہ روز بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ بلایا گیا اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا خط ان کے حوالے کیا گیا۔بھارتی فوج کی طرف سے کئی روز سے مسلسل ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں دو جوانوں سمیت کئی افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں لیکن بھارت کی طرف سے یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :