قومی ہاکی چیمپئن شپ غلط فیصلے دینے پر امپائر حافظ عاطف ملک کو تین میچوں کے لئے معطل

ہفتہ 3 جنوری 2015 09:49

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء) قومی ہاکی چیمپئن شپ کے ڈائریکٹر انجم سعید نے سیالکوٹ میں قومی ایونٹ میں ہائیر ایجوکیشن اور پورٹ قاسم کے در میان میچ میں غلط فیصلے دینے پر امپائر حافظ عاطف ملک کو تین میچوں کے لئے معطل کردیا ہے۔ان کے فیصلوں پر دونو ں ٹیموں نے تحریری طور پر اعتراض کیا تھا جس پرمیچ کی وڈیو دیکھنے کے بعد ان کے خلاف یہ فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

میچ دو، دو گول سے برابر رہا تھا، جبکہ ہائیر ایجوکیشن نے یہ بھی اعتراض کیا تھا کہ ان کے خلاف دوسرا گول غلط دیا گیاتھا۔ دریں اثناء بدھ کو ہی کھیلے گئے سندھ اور پی آئی اے کے مابین میچ میں تاخیر سے آنے پر ٹور نامنٹ آفیسر رانا ساجد کو بھی ایک میچ کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ بلوچستان: اسلحہ ڈپو سے کروڑوں کا اسلحہ غائب،غبن کے الزام میں چھ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج

متعلقہ عنوان :