ایئر ایشیا حادثہ،سمندر سے 30 لاشیں نکال لی گئیں، انڈونیشیائی حکام
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

تلاش کیجئے

ایئر ایشیا حادثہ،سمندر سے 30 لاشیں نکال لی گئیں، انڈونیشیائی حکام

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء)ایئرایشیا کی پرواز QZ8510 کے حادثے کے پانچ روز بعد بحیر ہ جاوا سے مزید لاشیں نکالی گئیں ہیں۔اس طرح انڈونیشیائی حکام کے مطابق اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے ملبے کی تلاش اب خاص آلات آنے کے بعد پانی کے اندر شروع کر دی گئی ہے۔فرانس کی حادثے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم طیارے اور اس کا بلیک باکس ریکارڈر ڈھونڈنے کے لیے حساس آلات استعمال کر رہی ہے۔

ایئربس A320-200 اتوار کے روز انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے سنگاپور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس میں سوار تمام 162 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔حادثے کے نزدیکی شہر پنگ کلاں بن شہر میں حکام کے مطابق جمعے کو مزید لاشیں برآمد کی گئیں۔ ابھی تک صرف چار افراد کی شناخت ہو سکی ہے۔جہاز کی تلاشی کی کارروائی میں متعدد ملکوں کے ہوائی اور بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ایک خاتون کو حیاتی لطفیہ حامد کے نام سے شناخت کیا گیا ہے جن کی نمازِ جنازہ جمعرات کو سورابایا میں ادا کی گئی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ جہاز بحیر ہ جاوا کے اتھلے پانیوں میں ہے۔جہاز کے ملبے کے کئی حصے مل گئے ہیں، جن میں پروں کے حصے بھی شامل ہیں۔ لیکن پانچ دنوں پر محیط تلاش کی بڑی کارروائی کے باوجود ابھی تک جہاز کا فیوزیلاڑ (جہاز کا مرکزی حصہ جہاں مسافر بیٹھتے ہیں) نہیں ڈھونڈا جا سکا۔ حکام

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

03-01-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان