خضدار ،ایف سی اہلکاروں کی دہشت گروں کے خلاف کارروائی،دہشتگردوں کا کیمپ تباہ،4 دہشت گردہلاک ،متعدد گرفتار،اسلحہ و بارود بھی بھی برآمد،فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا،چھینی گئیں سرکاری گاڑیاں ،اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا

ہفتہ 3 جنوری 2015 10:16

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء)سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ،سرچ آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے خضدار کے علاقے نال میں سرچ آپریشن کیا جہاں پر دہشت گردوں کا ایک کیمپ تھا جو سکیورٹی فورسز نے تباہ کر دیا ۔اس آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دہشت گردوں کے کیمپ سے بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ اہلکاروں سے چھینی گئیں سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ایف سی ترجمان کا کہنا ہے خضدار کے علاقے نال میں دہشت گردوں کا کیمپ موجود تھا جو سکیورٹی فورسز نے تباہ کر دیا ہے ۔دہشتگردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے

متعلقہ عنوان :