پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فواد عالم،انور علی،اسد شفیق اور سرفراز احمد ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

کراچی

تلاش کیجئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فواد عالم،انور علی،اسد شفیق اور سرفراز احمد نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے ملاقات ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلیئے اپنی اور پوری کرکٹ ٹیم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ،19 جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر رکن ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے سال 2015میں پاکستان کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کرنے میں اپنی ہر ممکن کوششں کرے گا ، کرکٹ سٹارز

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء)یکم جنوری وزیراعظم پاکستان کی جانب پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جارہئے ہیں اسی سلسلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فواد عالم،انور علی،اسد شفیق اور سرفراز احمد نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلیئے اپنی اور پوری کرکٹ ٹیم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کرکٹ ٹیم کے ارکان کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا سا ل 2014ء میں پاکستان بھر سے 295پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے جس میں سب سے زیادہ کیس فاٹا میں 176جبکہ خیبر پختونخواہ میں65 سندھ میں 29 پنجاب میں 3اور بلوچستان میں 22 کیس سامنے آئے کراچی میں سال2014 میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 24ہے جو کہ ہم سب کیلیئے لمحہء فکریہ ہے کیونکہ دنیا بھر سے پولیو کا مرض تقریباختم ہوتا جارہا ہے مگر ہم اب تک پاکستان سے اس مرض کومکمل ختم کرنے میں ناکام رہئے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ارکان فواد عالم،انور علی،اسد شفیق اور سرفراز احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 19 جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

02-01-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان