وزیراعظم نے تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس آج طلب کرلیا، آصف زرداری، عمران خان کا شرکت کا فیصلہ

جمعہ 2 جنوری 2015 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ایک بار پھر تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس (آج) جمعہ کو طلب کرلیا‘ اجلاس میں انسداد دہست گردی پلان پر عملدرآمد اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ایک مرتبہ پھر (آج) جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس 2 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان شامل ہوں گے۔ (آج) ہونے والے اہم اجلاس میں صرف سکیورٹی کی صورتحال‘ ملک بھر میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور انسداد دہشت گردی سے متعلق حتمی پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کچھ جماعتوں نے انسداد دہشت گردی ایکشن پلان کے چند نکات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعظم سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو اعتماد میں لیں گے جس کے بعد خصوصی عدالتوں کے قیام سے متعلق لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری نے آج(جمعہ کو ) پارلیمانی سربراہان اجلاس میں شرکت پر رضامندی ظاہرکردی ہے ۔وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق اجلاس میں مولانافضل الرحمن ،عمران خان ،محمودخان اچکزئی ،چوہدری شجاعت ،آفتاب خان شیرپاوٴبھی شریک ہوں گے ،اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ ،سراج الحق ،رضاربانی ،فرحت اللہ بابر،شیری رحمان ،فاروق ایچ نائیک ،شاہ محمودقریشی ،شفقت محمود،افراسیاب خٹک ،غلام احمدبلور،فاروق ستار،بابرغوری ،خالدمحمود،فروغ نسیم ،عباس آفریدی بھی شریک ہوں گے تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کا پارلیمانی رہنماؤں کے تیسرے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج (جمعہ کو )ہوگا۔عمران خان اور شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے۔عمران خان قومی ایکشن پلان پر اپنی پارٹی کی حکمت عملی واضح کرینگے اور فوجی عدالتوں سے متعلق اپنے مؤقف سے بھی آگاہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :