چین‘ جوہری پلانٹ میں دھماکہ‘ 17 افراد ہلاک‘ 20 سے زائد زخمی

جمعرات 1 جنوری 2015 08:35

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء) چین میں جوہری پلانٹ میں دھماکے کے باعث 17 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ فوشین شہر میں واقع جوہری پلانٹ میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :