عمران خان کی شادی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، علیمہ خان ،میرے بھائی افواہوں کی ذد ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-01-01
تاریخ اشاعت: 2015-01-01
تاریخ اشاعت: 2015-01-01
تاریخ اشاعت: 2015-01-01
تاریخ اشاعت: 2015-01-01
تاریخ اشاعت: 2015-01-01
تاریخ اشاعت: 2015-01-01
تاریخ اشاعت: 2015-01-01
تاریخ اشاعت: 2015-01-01
تاریخ اشاعت: 2015-01-01
تاریخ اشاعت: 2015-01-01
- مزید خبریں

تلاش کیجئے

عمران خان کی شادی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، علیمہ خان ،میرے بھائی افواہوں کی ذد میں ہیں، ان کی شادی سے متعلق خبریں بھی انہیں افواہوں کا حصہ ہیں، سیاسی دشمنوں کی جانب سے پھلائی جانے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، بہن عمران خان

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ٹی وی اینکر ریحام خان اور عمران خان کی شادی سے متعلق خبروں کو بے بیناد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افواہیں چیئرمین تحریک انصاف کے سیاسی دشمنوں کی جانب سے پھلائی جارہی ہیں ،جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے، برطانوی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں علیمہ خان نے کہا ہے میرے بھائی افواہوں کی ذد میں ہیں، ان کی شادی سے متعکق خبریں بھی انہیں افواہوں کا حصہ ہیں جو سیاسی حریفوں کی جانب سے پھلائی جارہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر ایسی خبریں آنے کے بعد ہم تمام خاندان والوں نے عمران خان سے رابطہ کیا تھا اور انہوں نے اس کی تردید کر دی تھی کہ وہ ریحام خان سے شادی کر چکے ہیں ، علیمہ کا کہنا تھا کہ اگر میرے بھائی شادی کرنا چاہتے ہیں یا انہوں نے کردی ہو تو یقینا یہ ہمارے لیے انتہائی خوشی کی خبر ہو گی اور ہم نے عمران خان سے اس حوالے سے بات بھی کی تھی لیکن انہوں نے شادی کرنے سے فی الحال انکار کر دیا تھا۔

01-01-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان