فوجی عدالتوں کی پہلے حمایت بعد میں مخالفت کرنیوالے منافق ہیں، الطاف حسین، طالبان نے ملک کا بیڑا غرق کردیا،شکر گڑھ میں بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے ، ایم کیو ایم قائد

جمعرات 1 جنوری 2015 08:46

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2015ء ) متحدہ کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں کہ طالبان نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، قوموں کو روایات سے ہٹ کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں، اے پی سی میں ملٹری کورٹس کی حمایت اور بعد میں مخالفت کرنے والے منافق ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قائد الطاف حسین نے مظفر گڑھ میں ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس اور شکر گڑھ میں بھارتی جارحیت کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوموں کو روایات سے ہٹ کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں، پی ٹی آئی، اے این پی، پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں نے فوجی عدالتوں کی حمایت کی، ایم کیو ایم نے اختلافی نوٹ لکھنے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم کی ہدایت پر اسحاق ڈار نے رابطہ کیا، اے پی سی اجلاس میں حمایت اور بعد میں مخالفت کرنیوالے منافق ہیں۔الطاف حسین کا کہنا ہے کہ طالبان نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کے اسکول تباہ کئے گئے، ملک بھر میں مساجد اور عبادت گاہوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا، عدالت نے سلمان تاثیر کے قاتل کو سزا سنائی لیکن اس پر عمل نہیں ہوسکا۔