لاہور ، تجارتی پلازہ میں ہولناک آتشزدگی،خاتون سمیت 13افراد جاں بحق ، امدادی کارروائیاں جاری ، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کا واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی وتعزیت ، وزیراعلیٰ کا انکوائری کا حکم قائم ،لاہور کے تاجروں کا آج یوم سوگ منانے کا اعلان ،شہر میں مارکیٹیں اور کارباری مراکز بند رہینگے ،وزیراعلیٰ پنجاب کاانارکلی پلازہ میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس،تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل، سانحہ انارکلی کی وجوہات کے تعین اورنقصان کے ازالے کیلئے خصوصی کمیٹی24گھنٹے میں ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کر ے گی،ایم این اے پرویزملک کمیٹی کے کنونیئرہوں گے،جاں بحق افرادکے لواحقین کیلئے پنجاب حکومت کا 5لاکھ فی کس امدادکااعلان

منگل 30 دسمبر 2014 09:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30دسمبر۔2014ء)کراچی کے بعدلاہورمیں آتشزدگی نے قیامت ڈھادی ،انارکلی کے پلازہ میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی کے باعث خاتون سمیت 13افرادجاں بحق ہوگئے ،ہلاکتوں میں مزید اضافے کاخدشہ ہے ،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے انارکلی پلازہ میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیاہے ۔

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے اورانہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی ہرممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جا ں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمددری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرکی شام لاہورمیں نیوانارکلی بازارکے خالدپلازہ میں جسے گھڑیوں کی مارکیٹ کہاجاتاتھاوہاں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک دکان میں کمپریسرپھٹ گیاجس کے بعددکان میں آگ لگ گئی اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے پلازے کواپنی لپیٹ میں لے لیا،آتشزدگی کے واقعہ کے بعدامدادی ٹیموں اورفائربریگیڈنے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابوپالیا،جبکہ امدادی ٹیموں نے پلازہ میں پھنسے افرادکونکال کرمیوہسپتال منتقل کردیا،میوہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرامجدکے مطابق آگ سے جھلسنے والے ضظافرادجاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ایک زخمی کوطبی امداددی جارہی ہے ۔

ڈی سی او لاہور کے مطابق انار کلی بازار کے خالد پلازہ میں آگ لگنے سے 13افراد جاں بحق ہوگئے، شارٹ سرکٹ آتشزدگی کی وجہ معلوم ہوتی ہے، لاشیں میو اسپتال منتقل کردی گئیں، 35 سالہ خاتون بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 19 سالہ ولید، 34 سالہ شیراز علی، 35 سالہ نعمان خان، 25 سالہ ثناء اللہ، 22 سالہ عتیق الرحمان، 45 سالہ حاجی اقبال اور 23 سالہ محمد اعظم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایم ایس میو اسپتال کا کہنا ہے کہ 12 افراد کی لاشیں اور زخمی اسپتال لایا گیا، زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں، 9 کی لاشیں ایمرجنسی جبکہ 4مردہ خانے میں رکھوا دی گئی ہیں، زخمی کے جسم کا 15 فیصد حصہ جھلسا ہے۔ریسکیو ٹیموں نے ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا، کولنگ کا عمل جاری ہے، تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

عمارت کے اندرمزیدلوگوں کے پھنسے ہونے کااندیشہ ہے اورجاں بحق افرادکی تعدادمیں اضافہ ہوسکتاہے ۔اس دوران وزیراعظم محمدنوازشریف نے لاہورآتشزدگی کے واقعہ پرگہری تشویش اوردکھ کااظہارکرتے ہوئے جاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت کی اورصوبائی حکومت کوامدادی سرگرمیاں تیزکرنے کی ہدایت کی ،سابق صدرآصف علی زرداری ،وفاقی وزراء،گورنرپنجاب ،سیاسی اورمذہبی رہنماو ں نے بھی لاہورمیں ہونے والے واقع پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے انارکلی پلازہ میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیاہے ۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے اورانہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی ہرممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے انارکلی پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ انہوں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے اورپلازہ میں موجودلوگوں کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمان،بلال یاسین اورسیکرٹری صحت جائے حادثہ پر پہنچنے اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کی ۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سانحہ انارکلی کی وجوہات کے تعین اور نقصان کے ازالے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔خصوصی کمیٹی کے کنوینر ایم این اے پرویزملک‘ ارکان میں صوبائی وزراء بلال یٰسین‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن‘ سیکرٹری صحت‘ کمشنر لاہور‘ ڈی سی او لاہور‘ ڈی جی 1122 ‘ سی سی پی او‘ سی ای او لیسکو اور تاجر نمائندے شامل ہوں گے۔

خصوصی کمیٹی 24گھنٹے کے اندر انارکلی میں آتشزدگی کے بارے میں ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔ خصوصی کمیٹی آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کے تعین کیلئے اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔ادھرلاہور کے تاجروں نے تجارتی عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر آج منگل کو یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا، شہر میں مارکیٹیں اور کارباری مراکز بند رکھے جائیں گے۔

ادھروزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے انارکلی پلازہ میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیاہے ۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے اورانہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی ہرممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے انارکلی پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ انہوں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے اورپلازہ میں موجودلوگوں کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمان،بلال یاسین اورسیکرٹری صحت جائے حادثہ پر پہنچنے اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کی ۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سانحہ انارکلی کی وجوہات کے تعین اور نقصان کے ازالے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔خصوصی کمیٹی کے کنوینر ایم این اے پرویزملک‘ ارکان میں صوبائی وزراء بلال یٰسین‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن‘ سیکرٹری صحت‘ کمشنر لاہور‘ ڈی سی او لاہور‘ ڈی جی 1122 ‘ سی سی پی او‘ سی ای او لیسکو اور تاجر نمائندے شامل ہوں گے۔

خصوصی کمیٹی 24گھنٹے کے اندر انارکلی میں آتشزدگی کے بارے میں ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔ خصوصی کمیٹی آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کے تعین کیلئے اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ انارکلی کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ،ایم این اے پرویزملک کنونیئرہوں گے ،جاں بحق افرادکے لواحقین کیلئے پنجاب حکومت نے 5لاکھ فی کس امدادکااعلان بھی کردیا،وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے سانحہ انارکلی کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ہے ایم این اے پرویزملک اس کمیٹی کے کنونیئرہوں گے اورکمیٹی آگ لگنے کی وجوہات اورنقصانات کاتعین کریگی ۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے انارکلی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کو5لاکھ فی خاندان امدادکابھی اعلان کردیاہے