وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات ، انسداد دہشت گردی حکمت عملی اور پنجاب میں اس پر عمل درآمد کا جائزہ ،وزیراعظم نے داخلی سلامتی پر اعلیٰ سطحی اجلاس کل طلب کرلیا، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قومی لائحہ عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

پیر 29 دسمبر 2014 08:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے درمیان اتور کو لاہور میں ملاقات ہوئی ہے، وزیر اعلی ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں انسداد دہشت گردی حکمت عملی اور پنجاب میں اس پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے انہیں بڑی کمیٹی جس کے سربراہ وہ خود ہیں کے فیصلوں کے متعلق آگاہ کیا جو کور کمانڈر لاہور، آئی جی پولیس، ہوم سیکرٹری اور دیگر حکام پر مشتمل ہے تاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ادھروزیراعظم محمد نواز شریف نے داخلی سلامتی پر اعلیٰ سطحی اجلاس کل( منگل کو )طلب کرلیا اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قومی لائحہ عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم نے منگل کے روز داخلی سلامتی پر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر ‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔