تمام سیاسی جماعتوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم کو واضح مینڈیٹ دے دیا ، سراج الحق ، اب حکومت کا امتحان شروع ہوگیا،پشاور شہر کئی دہائیوں سے مسلسل قربانیاں دے رہا ہے، شہریوں کے حوصلے اب بھی بلند ہیں،مرکزی حکومت شہر کی عزت افزائی کرتے ہوئے دلیر ترین شہر کارتبہ دے، آرمی پبلک سکول کو یونیورسٹی کا درجہ دے کر پرنسپل طاہرہ قاضی کے نام سے منسوب کیا جائے،لاکھوں آئی ڈی پیز کے لئے ایمرجنسی پروگرام تشکیل دیا جائے ، ان کے لئے روزگار اور عزت کے ساتھ واپسی کا اہتمام کیا جائے۔ 2015ء کو امن کا سال قرار دیا جائے،ملک میں تمام مسائل کی جڑ نظریہٴ پاکستان سے بے وفائی ہے،،منبر و محراب کی قوت استعمال کرکے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے،شہید پرنسپل طاہرہ قاضی اور شہید طالب علم ثاقب کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 27 دسمبر 2014 10:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کوواضح مینڈیٹ دے دیا ہے۔ اب حکومت کا امتحان شروع ہوگیا۔پشاور شہر کئی دہائیوں سے مسلسل قربانیاں دے رہا ہے ۔اس کے شہریوں کے حوصلے اب بھی بلند ہیں۔مرکزی حکومت شہر کی عزت افزائی کرتے ہوئے دلیر ترین شہر کارتبہ دے۔
آرمی پبلک سکول کو یونیورسٹی کا درجہ دے کر پرنسپل طاہرہ قاضی کے نام سے منسوب کیا جائے جنہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر معصوم طلبہ کی جان بچائی ۔صوبائی حکومت کا سکولوں کو بچوں کے نام سے منسوب کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ اس فیصلے سے بچوں کی قربانی زندہ رہے گی۔ قوم کی خواہش ہے کہ اس تاریخی قربانی کے بدلے میں اسے امن ملے ۔(جاری ہے)
قبائلی علاقوں کو مشران کے مشورے کے ساتھ ایک نظام دیا جائے اور اسے مزید سرزمین بے آئین نہ رکھا جائے ۔
لاکھوں آئی ڈی پیز کے لئے ایمرجنسی پروگرام تشکیل دیا جائے ، ان کے لئے روزگار اور عزت کے ساتھ واپسی کا اہتمام کیا جائے۔ 2015ء کو امن کا سال قرار دیا جائے ۔ سیاست اور پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی امن مارچ کا اہتمام کیا جائے۔ ملک میں تمام مسائل کی جڑ نظریہٴ پاکستان سے بے وفائی ہے۔ ملک بھر کے علماء کرام نے دہشت گردی اور بالخصوص پشاور میں سکول کے معصوم بچوں کے سفاکانہ قتل کی مذمت کی۔منبر و محراب کی قوت استعمال کرکے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ شریعت اور مساجد کے خلاف پروپیگنڈہ مغربی ممالک اور استعمار کا ایجنڈہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرمی پبلک سکول کی شہید پرنسپل طاہرہ قاضی اور شہید طالب علم ثاقب کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سیکرٹری اطلاعات اسراراللہ ایڈوکیٹ ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد احمد خان ایڈوکیٹ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی بحراللہ ایڈوکیٹ ، سابق صوبائی وزراء حافظ حشمت خان اور کاشف اعظم اورممبر میڈیا سیل سبز علی خان نوید اور تفہیم الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سراج الحق نے کہا کہ 16دسمبر کے اندوہناک سانحے کے بعد پشاور میں زندگی رک گئی ہے ۔چہروں سے مسکراہٹیں ختم ہوگئی ہیں ۔ اس حادثے کے اثرات تادیر قائم رہیں گے ۔ یہاں کے عوام نے معصوم فرشتے کفن میں لپیٹ کر مٹی کے حوالے کئے ہیں ۔ اس واقعے نے پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی اپیل پر ہم نے ان کو مکمل مینڈیٹ دے دیا ہے ۔ اب نواز شریف اور ان کی پوری ٹیم کا امتحان ہے۔ سیاسی جماعتوں نے ان کو یہ مینڈیٹ امن کے لئے دیا ہے ۔تاہم انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ممکنہ اقدامات اور سٹریٹیجی کے بنیادی خدوخال کے خاکے یا Concept Paperکی منظوری دی ہے اور پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں منظور کردہ متفقہ سفارشات کی روشنی میں تفصیلی منصوبہ بنائیگی اور اس حوالے سے جو بھی قانون سازی کی کرنا ہوگی یا اقدامات تجویز کئے جائیں گے وہ حکومت قومی اسمبلی میں پیش کرے گی اور عوام کا منتخب ایوان اس کی منظوری دے گا اور ہمیں امید ہے کہ جو بھی اقدامات ہوں گے وہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جائے گا۔ جمہوریت میں اکثریت کے فیصلوں کو مانا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی سمیت کچھ جماعتوں کو پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں بعض نکات سے اختلاف تھا ۔یہ نکات قومی اسمبلی میں پیش کئے جائیں گے اور قانون بنانے کے لئے ایک ایک لفظ جائزہ لیا جائے گا۔ اگر اب بھی ملک میں امن قائم نہ ہوسکا تو پھر کبھی بھی اس کی توقع نہیں رکھی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے پشاور کے قریب ہیں ، ان کے اثرات براہ راست پشاور پر مرتب ہوتے ہیں۔ حکومت ابھی تک قبائل کے مسائل حل نہیں کرسکی ۔ قبائلی علاقوں میں سکول ، کالجز اور یونیورسٹیاں نہیں ہیں، حتیٰ کہ پینے کے صاف پانی کا بھی انتظام نہیں ۔ بجٹ میں تمام قبائلی علاقوں کے لئے اتنی رقم رکھی جاتی ہے جس سے شہر کی ایک بڑی سڑک ایک بڑی سڑک بھی تعمیر نہیں ہوسکتی۔قبائلی علاقوں میں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ حکومت ان علاقوں کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری پروگرام وضع کرے ۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور مدارس کی سرپرستی اور نگرانی پوری قوم کررہی ہے۔ دینی مدارس کے مسلمہ بورڈز اور جید علماء کرام کے مشوروں سے مدارس کے لئے جدید نظام وضع کیا جائے۔ دینی مدراس میں لاکھوں طلبہ علم حاصل کرتے ہیں لیکن بجٹ میں ان کے لئے کوئی رقم مختص نہیں۔ آج بھی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے ممبر و محراب سب سے بڑی قوت ہے۔ ملک میں اتحاد و اتفاق اور دہشت گردی کے خاتمے کی جدوجہد کی قیادت علماء کرام ہی کرسکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جرم اگر وزیر اعظم کرے ، کوئی وزیر یا کوئی عالم دین قانون سب کے لئے برابر ہے اور جس نے بھی جرم کیا ہے اس کے خلاف قانون حرکت میں آنا چاہئے۔لیکن لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے بیان کو بنیاد بنا کر لال مسجد گرانی کی بات کرنا انتہائی نامناسب ہے۔ جو بھی یہ کرتے ہیں وہ ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا ۔ ہمارے تمام مسائل کی جڑ نظریہٴ پاکستان سے بے وفائی ہے۔ اب بھی اگر ملک میں مکمل اسلامی نظام نافذ کردیا جائے تو پاکستان کے تمام مسائل ختم ہوجائیں گے اور دہشت گردی کی یہ لہر بھی خود بخود دم توڑ دیگی۔قبل ازیں آرمی پبلک سکول کی شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے شوہر قاضی ظفر سے اظہار تعزیت کے بعد ان سے گفتگو کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ شہید طاہرہ قاضی نے قربانی کی جو مثال قائم کی ہے اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نیک نیتی اور جرأت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قومی قیادت سے ملنے والے مینڈیٹ کی روشنی میں اقدامات کرے تو دہشت گردی کے عفریت کو شکست دی جاسکتی ہے۔ اس وقت حکومت ، افواج پاکستان اور ملک کی پوری سیاسی قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک صفحے پر آچکی ہے۔ اب حکومت کی پوری ٹیم کی آزمائش ہے کہ پوری قوم کی طرف سے ملنے والے واضح مینڈیٹ کو کس طرح موثر انداز میں بروئے کار لاکر ملک میں پائیدار امن قائم کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 27 دسمبر 2014 کی مزید خبریں
-
سوئی ناردن گیس کی مسلسل تیسری مرتبہ قائداعظم گولڈ ٹرافی جیت لی، رضاحسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی،208رنز کے ہدف میں سوئی ناردرن کی ٹیم نے10 اوورز میں 28 رنزاسکورکئے ... مزید
-
محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن میں معمولی خامی ہے، باآسانی کلیئر ہو جائینگے، ثقلین مشتاق ،سعید اجمل کی کہنی کا خم کم کرنے میں کافی وقت لگ گیا، حفیظ کا ایکشن اگلے چند دن میں دور کرلیا جائے گا،سعید اجمل اگر ... مزید
-
برینڈن مکلم ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری نہ بنا سکے ، کیلنڈر ایئر میں 33 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ، نیوزی لینڈ کی طرف سے تیز ترین سنچری اور کیلنڈر ایئرز میں ہزار رنز بھی مکمل
-
شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،900میگاواٹ سولر منصوبوں پر تیزرفتاری سے پیش رفت پر اتفاق،توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہر ضروری قدم اٹھایا جارہا ہے ،وزیر اعلی پنجاب،قائداعظم سولر پارک ... مزید
-
سینیٹ،مولانا غفور حیدری نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر سعیدہ اقبال کو داڑھی کے حوالے بات کر نے پر جھاڑ پلا دی
-
سکیورٹی خدشات ،پنجاب حکومت نے تمام سکولوں کا اسمبلی منعقد کرنے پر پابندی لگا دی ، بچے اسمبلی منعقد کرنے کی بجائے آتے ہی کلاسوں میں جائیں گے
-
وزیراعلیٰ شہبازشریف کا صوبے کے سکیورٹی امور کے حوالے سے انتہائی مصروف دن،6گھنٹے طویل دو اہم اجلاسوں کی صدارت،متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات
-
پیپلز پارٹی شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی پر گامزن ہے ، یوسف رضا گیلانی ،بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ہم پر فرینڈلی اپوزیشن کا الزام بے ... مزید
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط و استحقاق کا جلاس،گورنر سٹیٹ بینک سمیت اعلیٰ حکم کی شرکت،ایم سی بی کے حوالے سے بدعنوانیاں ہوئی ہیں، گورنر سٹیٹ بینک نے اعتراف کر لیا،کمیٹی نے معاملہ نیب کو بھجوا ... مزید
-
اورکزئی ایجنسی ،مسافر گاری گہری کھائی میں گر گئی ، دو خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ‘ آٹھ زخمی
-
ملک بھر میں سردی کا راج ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ دھند کی لپیٹ میں آگئے ، شمالی علاقوں میں خشک سردی سے امراض پھیلنا شروع ہوگئے ، خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول تبدیل ... مزید
-
فیصل آباد جیل میں قید 2 دہشت گردوں کو 14 جنوری کو پھانسی دینے کا فیصلہ،فیض احمد لانس نائیک طارق محمود کو شہید کرنے کے الزام میں قید ہے، محمد شریف دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث
-
فوجی عدالتوں کا ممکنہ قیام سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج ،فوجی عدالتوں کا قیام منی مارشل لاء کے مترادف اس سے فوج پر بوجھ پڑے گا‘ درخواست گزار
-
فیصل آباد،پھانسی دینے والے جلادوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جیل وارڈنز کو پھانسی دینے کی ٹریننگ شروع
-
شام : سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے ، 7بچوں سمیت 37 شہری ہلاک ، درجنوں زخمی
-
لیبیا ‘بن غازی میں شدت پسندوں کی آئل پورٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام ،جھڑپ میں 22فوجی اور ایک شدت پسند ہلاک
-
سوئیڈن ، مظاہرے کے دوران مسجد کو آگ لگادی گئی، 5 نمازی زخمی
-
بھارتی سیاستدان اروند کجریوال چائے پینے کے 20 ہزار روپے لیں گے
-
افغان مشن خاتمے کے قریب، اوباما کی طرف سے فوجیوں کی تعریف
-
بیلا روس میں یوکرائن بارے امن مذاکرات منسوخ ہوگئے
-
مہاراشٹر کو حکومت نے سنجے دت کی ضمانت پر رہائی بارے تحقیقات کا اعلان کردیا
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ،اہم فیصلے ،قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم ، نگرانی خود کروں گا،نواز شریف، چوہدری نثار،پرویز رشید،سرتاج عزیز اور احسن اقبال کمیٹی میں شامل ہوں گے،کمیٹی ... مزید
-
شمالی وزیرستان، تحصیل دتہ خیل میں فورسزکی فضائی کارروائی، اہم کمانڈرسمیت 23دہشتگردہلاک،زیرزمین گولہ بارودکاذخیرہ اوربارودی سرنگیں تباہ،شمالی وزیرستان میں دو ڈرون حملے ، سات دہشتگرد ہلاک،متعدد ... مزید
-
یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10سے 17روپے کمی کا امکان،وفاقی حکومت نے بجلی 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی‘ عوام کو ماہانہ چار سے چھ ارب ادا کرنا ہوں گے ، نوٹیفکیشن جاری
-
جو ڈیشل کمیشن کی تشکیل،حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، مذاکرات کا اگلادور آج ہوگا، رہنماپھر سر جوڑ کر بیٹھیں گے، جوڈیشل کمیشن کے مسودے پر تین نکات پرکام باقی ہے کوشش ہوگی تحفظات ... مزید
-
وزیراعظم نے اقلیتی برادری کی خواتین کی جبری شادیوں کانوٹس لے لیا،اقلیتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی ،نوازشریف
-
شعراء و ادباء دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے میدان میں اُتریں، وہ اپنی تحریروں سے معاشرے کی سوچ تبدیل کرسکتے ہیں،صدر ممنون حسین، قوم نے یہ تہیہ کیا ہے پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کا قلع قمع اور انہیں ... مزید
-
سول سوسائٹی ہنگامہ آرائی کیس : مولانا عبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، تھانہ آبپارہ کو فوری گرفتاری کا حکم ،مولانا عبدالعزیز نے گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ کرلیا،گرفتار کرنے کی صورت میں ... مزید
-
تمام سیاسی جماعتوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم کو واضح مینڈیٹ دے دیا ، سراج الحق ، اب حکومت کا امتحان شروع ہوگیا،پشاور شہر کئی دہائیوں سے مسلسل قربانیاں دے رہا ہے، شہریوں کے حوصلے اب بھی ... مزید
-
50ارب روپے کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے گیس کی قیمتو ں اضافہ ناگزیر ہوگیا ، وزارت پٹرولیم کا قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ اجلاس میں انکشاف،پائپ لائن کی بجائے عوام کو ایل پی جی سلنڈر کے ذریعے ... مزید
-
تحریک انصاف کا عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات ختم کرنے کا وفاق سے باضابطہ مطالبہ،وفاقی حکومت نے معاملات پر پیش رفت کی یقین دہانی کرادی
-
فوجی عدالتوں کاقیام، آئینی و قانونی ماہرین نے تحفظات کا اظہار کر دیا ، فوجی عدالتوں کے قیام سے جمہوری حکومت کی بنیادیں کمزور ہوگئی ہیں، حشمت حبیب،فوجی عدالتوں کا قیام آئین سے متصادم ہ ، معاملہ سپریم ... مزید
-
سوشل میڈیا نے نواز شریف کو ”بہترین پاکستانی وزیر اعظم“ قرار دے دیا،ایٹمی دھماکوں کے بعد دہشت گردوں کے لئے پھانسی کے احکامات ملکی تاریخ کے بہترین فیصلے ہیں،عوامی رائے
-
پشاور آرمی سکول کینٹین کے افغان باشندے دہشتگردوں کی معاونت کار نکلے، افغان باشندوں نے دہشتگردوں کو کال پر تمام تر معلومات فراہم کیں،حساس اداروں نے افغانستان سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی قبضے میں ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.