یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10سے 17روپے کمی کا امکان،وفاقی حکومت نے بجلی 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی‘ عوام کو ماہانہ چار سے چھ ارب ادا کرنا ہوں گے ، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 27 دسمبر 2014 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء) یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10سے 17روپے کمی کا امکان ہے۔ اوگرا حتمی سمری 29 دسمبر کو وزارت پٹرولیم کو بھیجے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ وفاقی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے اور یکم جنوری سے ہائی اوکٹین 17 پٹرول ‘ 5.90 ڈیزل ‘11 لائٹ ڈیزل ‘ 12 اور مٹی کا تیل 13.50 روپے فی لیٹر سستا ہوگا نئی قیمتوں سے متعلق اوگرا اپنی حتمی سمری 20 دسمبر کو وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گا اور وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

ادھروفاقی حکومت نے بجلی 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی‘ عوام کو ماہانہ چار سے چھ ارب ادا کرنا ہوں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے نرخ ساٹھ پیسے فی یونٹ بڑھا دیے ہیں قیمتوں میں یہ اضافہ ایکو لائزیشن سرچارج کے ذریعے کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ایکولائزیشن سرچار آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے لاگو کیا گیا ہے نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پر صارفین پر نیا سرچار لگایا گیا ہے اور اس اضافے کے باعث عوام کو ماہانہ چار سے چھ ارب روپے ادا کرنے ہوں گے اور یہ رقم سی پی پی اے کے یونیورسل ایلیگیشن فنڈ میں رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :