دہشتگردی کوروکنے کیلئے اسپیڈی ٹرائل کورٹس کے قیام کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ،شیری رحمان

جمعہ 26 دسمبر 2014 08:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماشیری رحمان نے کہاہے کہ دہشتگردی کوروکنے کیلئے اسپیڈی ٹرائل کورٹس کے قیام کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،اب بڑامسئلہ پالیسی پرعملدرآمدہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکے دوران انہوں نے کہاکہ پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس میں سب کے خدشات اورمسائل سامنے آئے ،11گھنٹے کے طویل اجلاس میں مشاورت بھی ہوئی ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی ہویاپھرملٹری کورٹس ہوں ،دونوں کی ویکٹم پیپلزپارٹی رہی ہے ،ملٹری کورٹس کے قیام کافیصلہ پیپلزپارٹی کیلئے کڑوے گھونٹ سے کم نہیں ہے ،تاہم حکومت بھی بندگلی میں تھی اورآئینی ماہرین نے کہاکہ آج جوحالات ہیں اورجس طرح کے ہم ٹرائیلزکررہے ہیں ایسے میں کوئی اورسانحہ نہ ہواورکسی کے پاس کوئی ٹیکنیکل حل نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے اسپیڈی ٹرائل کورٹس کاکہاہے کیونکہ اگرانصاف نہ ملے توہم کہاں جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے اعلانات میں سب سے بڑامسئلہ پالیسی پرعملدرآمدہوگا،دوسرامسئلہ نام بدل کرکام کرنے والوں کوروکناہے ،ہمیں ان سب باتوں سے بالاترہوناپڑیگااورصوبوں کوایک دوسرے سے تعاون کرناہوگا،ہمیں یہ بھی دیکھناہوگاکہ اس میں انسانی حقوق مسخ نہ ہوجائیں کیونکہ ہم کوئی اورسانحہ برداشت نہیں کرسکتے

متعلقہ عنوان :