بانکی مون کا وزیراعظم نوازشریف کوفون ، سانحہ پشاورپرتعزیت ، مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 08:03

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2014ء)اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بانکی مون نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کوفون کرکے سانحہ پشاورپرتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں عالمی برادری پاکستان کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے وزیراعظم میاں نوازشریف کوفون کیااوران سے سانحہ پشاورپراظہارافسوس اورجاں بحق بچوں کے لواحقین سے تعزیت کی ۔بانکی مون کاکہناتھاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں عالمی برادری پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اورپشاورکے سفاکانہ واقع کی سخت مذمت کرتی ہے