کوٹ لکھپت جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام ، 2 خواتین اور ایک نوجوان گرفتار

جمعہ 26 دسمبر 2014 08:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2014ء) پولیس اور حساس اداروں نے کاروائی کر کے کوٹ لکھپت جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع کوٹ لکھپت جیل سے ملحقہ علاقے فرید کالونی میں حساس اداروں اور پولیس نے کاروائی کر کے 2 خواتین اور ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات کے باعث سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان سے ایک راکٹ لانچر بیگ ، بم ناکارہ بنانے کا فارمولا ، کوٹ لکھپت جیل کے نقشے ، سی سی ٹی وی کیمرہ ، آرمی جیکٹ ، 6 موبائل فون ، متعدد سمیں ، لیپ ٹاپ اور تیر کمان برآمد کیا گیا ہے۔

ان ملزمان پر جیل کی ریکی کرنے اور جیل پر حمہ آوروں کو سہولت فراہم کرنے کا شبہ ہے جبکہ اس حملے میں خواتین کو بھی استعمال کرنے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کرمزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :