آرمی چیف کی قومی ایکشن پلان پر تیزی سے مؤثر اور فوری عملدرآمد کی ہدایت،قوم کے اعتماد اور بھروسے سے ہم اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے بارے میں سیاسی اتفاق رائے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرسکتے ہیں،آرمی چیف کا سیکورٹی اجلاس سے خطاب

جمعہ 26 دسمبر 2014 07:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2014ء)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فوج اور انٹیلی جنس اداروں کو ہدایت کی ہے کہ قومی ایکشن پلان پر فوری بنیادوں پر تیزی سے مؤثر عملدرآمد کیا جائے۔وہ جمعرات کو یہاں اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے ضمن میں فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور آرمی چیف نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر تیزی سے اور مؤثر اقدامات کئے جائیں ۔

انتہا پسندی اور دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آرمی چیف نے ملک کی قومی سیاسی قیادت کو اصلاحات اور انتظامی اقدامات کے ذریعے پاکستان کو اس لعنت سے نجات دلانے کے غیر متزلزل عزم اور جذبے کو سراہا۔چیف آف آرمی سٹاف نے امید ظاہر کی کہ قوم کے اعتماد اور بھروسے سے ہم اس اتفاق رائے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :