قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے دہشتگردی بارے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کرلیا،حکومت کو کالعدم تنظیموں اور ان سے وابستہ افراد کی ڈائریکٹری چھاپنے کی بھی سفارش

جمعرات 25 دسمبر 2014 09:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2014ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے دہشتگردی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کرلیا،حکومت کو کالعدم تنظیموں اور ان سے وابستہ افراد کی ڈائریکٹری چھاپنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کی شام قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کرلیا ہے،مسودے میں بیان کی گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور افراد کی میڈیا تشہیر نہ کی جائے اورپرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں دہشتگردوں کے بیانات کو جگہ نہ دی جائے حکومت بھی واضح کرے کہ کس گروپ کو دہشتگرد اور کس کو دہشتگرد کہتی ہے،حکومت فوری طو رپر کالعدم تنظیموں اور ان سے وابستہ افراد کی ڈائریکٹری چھاپے اور نشریاتی ریگولیشنز کو مزید سخت کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :