ترک کمپنیوں کو17سوہیڈروپاور پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

بدھ 24 دسمبر 2014 10:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2014ء)ترکی میں دوروزہ دورے پرواپڈاکی ٹیکنیکل ٹیم نے ترک کمپنیوں کو17سوہیڈروپاور پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،روڈشوکامقصدترک پاورکنسٹریکشن کمپنیوں کوپاکستان میں آئندہ پاوربجلی کے بڑے منصوبوں پرہونے والی بولی میں زیادہ سے زیادہ دوسرے ممالک کی شرکت ہے اوراس حوالے سے ترک کمپنیاں نہایت اہمیت کی حامل ہیں ۔

(جاری ہے)

واپڈاکے حکام کے مطابق 17سوہیڈروپروجیکٹ پرپہلی بولی کی تاریخ 2015ء کے پہلے مہینے میں ہوگی اوراس پروجیکٹ پرورلڈبینک کاتعاون بھی حاصل ہوگا۔اس موقع پرپاکستانی سفیرہارون شوکت کاکہناتھاکہ وہ اس روڈشوپرنہایت ہی خوش ہیں ،داسوہیڈروپاورپروجیکٹ سے ترکی کوپاکستان میں مزیدسرمایہ کاری کے مواقع بھی ملیں گے ۔واپڈاکے وفدکی نیورل ،لمک ،مایا،اوزکراوردیگرکمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات ہوئی اس کے علاوہ ترکی کے ایگزم بینک اورصنعتی بینک کے نمائندوں سے بھی پاکستان میں پاورسیکٹرمیں دلچسپی لینے کے حوالے سے ملاقاتیں ہوئیں